آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

جہانیاں میں برادران یوسف کی تاریخ دہرا دی گئی، چھوٹے بھائی کو کنویں میں دیا

جہانیاں میں برادران یوسف کی تاریخ دہرا دی گئی، چھوٹے بھائی کو کنویں میں دیا

جہانیاں(سٹی رپورٹر) 1500 سال بعد جہانیاں میں برادران یوسف ظلم کی کہانی گزشتہ سے پیوستہ رات دھرائی گئی جہاں ایک 19 سالہ نوجوان نے سگے چچا کے بہکاوے میں آ کر اپنے دس سالہ چھوٹے بھائی محمد عبداللہ کو 60 فٹ گہرے گڑھے میں دھکا دے دیا۔ لڑکے کی چیخ و پکار پر ڈی ایس پی جہانیاں نے فوری انتظام کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت کنویں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں اپنی نگرانی میں پولیس عملے کے ہمراہ نکلوا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سردار ٹاؤن کے رہائشی دو سگے بھائیوں میں رشتوں اور دیگر خانگی معاملات پر لڑائی رہتی تھی۔ بڑے بھائی کو سبق سکھانے کے لئے چھوٹے بھائی نے اپنے 19 سالہ بھتیجے محمد آصف کو ورغلا کر اسی کے ہاتھوں اس کے سگے چھوٹے دس سالہ بھائی محمد عبداللہ کو رات کے اندھیرے میں کنویں میں پھینکوادیا ،آصف نے اپنے بھائی کو گھر سے دور لے جا کر 6 چک کے قریب واقع کنویں میں دھکا دے دیا۔ کنویں میں دھکا دینے والا مجرم محمد آصف ولد محمد مشتاق اور بچے کا نام محمد عبداللہ ولد محمد مشتاق جس کی عمر 10 سال ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ایس ایچ او، ڈی ایس پی موقع پر موجود بچے کو کنویں سے زندہ نکال لیا گیا 60 فٹ گہرا کنواں جس سے بچے کو نکالا گیا اور ایسا معجزہ ہوا کہ بچے کے 60 فٹ گہرے کنویں میں گرنے کے باوجود اللہ نے اس کو بچایا تاہم بچے کے جسم پر چند زخموں کے نشان اور بچہ نیم بے ہوش تھا۔ بچے کو نکالنے والا محمد عباس 105 ٹن ار کا بچے کے گھر والوں نے شکریہ ادا کیا اور عبداللہ کو کنویں سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا اور محمد آصف کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں