جہانیاں: سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، ادویات کی قلت، مریض خوار

جہانیاں(کرائم رپورٹر )سال 2025 محکمہ صحت کی ناکامی کا سال ثابت عوامی سروے ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹرز اور مفت ادویات کی عدم دستیابی مریضوں سے ادویات کوسوں دور رہیں شہریوں نے 2026میں محکمہ صحت سے بہتری کی امید لگا لیں عوامی سروے کے مطابق سال 2025 محکمہ صحت کی مبینہ ناکامی کا سال ثابت ہوامحمکہ صحت کے افسران ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے مصنوعی بحران پر قابو نہ پا سکے دورے بھی فوٹو سیشن تک محدود رہے دور دراز سے علاج کی غرض کے لیے آئے غریب مریض رل گئے ہسپتال عملہ غریب عوام سے پرچیوں کے ذریعے بازار سے مہنگے داموں ادویات منگواتا رہا معتدد شکایات کےباوجود افسران نے کوئی نوٹس نہ لیا سفارشی تعیناتیوں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی عوامی سروے میں مریضوں نمرا بی بی فاطمہ بی بی نور رشید بی بی محمد حسن محمد اظہر محمد عمر محمد عمران محمد شہزاد محمد شاہد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھی نزلہ کھانسی بخار شوگر کی انسولین اور دیگر ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے جہانیاں شہر اور ملحقہ چکوک کے غریب مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نادر اور لاچار غریب مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو چکے ہیں عملہ بات نہیں سنتا ادویات نہیں ملتی شکایات کے لئے ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری کے پاس گئے وہ بھی کہتے ادویات بازار سے ہی ملیں گئی ہسپتال میں اگر ادویات ہی نہیں دینی تو اسکو بند کردیا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن تزین و آرائش اور تعمیر ترقی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے خرچ دئیے گئےہسپتال کی عمارت کو خوبصورت بنا دیا لیکن سرکاری ادویات کا فراہم نہیں کی گئی اور کچھ جو ادویات ہیں وہ فارمیسی عملہ و سٹاف مبینہ طور پر خوردبرد کررہا ہے جہاں تک شوگر چیک کرنے والی سٹیپ بخار کی ادویات بھی بازار سے خریدنا پڑتی رہیں شہریوں نے سال 2026میں وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب وزیر صحت پنجاب کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اچھے کی امید لگا لیں اور ہسپتالوں میں بہترین سہولیات اور ادویات فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں