آج کی تاریخ

غزہ میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کرلیا

غزہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے، جہاں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔
جاری جنگ، بمباری اور نہ ختم ہونے والی مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوانوں نے تعلیم کے سفر کو جاری رکھا ہوا ہے، اور کٹھن حالات بھی ان کی ہمت کو توڑ نہیں سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خوشی کی فضا دیکھنے میں آئی۔ تباہ شدہ گھروں اور برباد سڑکوں کے باوجود کامیاب طالبات کے والدین اور اہل خانہ نے اپنی بچیوں کی اس عظیم کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے کئی طلبہ و طالبات پہلے ہی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان کے ساتھیوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کی جدوجہد جنگ کے باوجود جاری رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں