Post Views: 293
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے خطے میں کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہو چکی ہیں جس کے باعث مختلف غیر ملکی ایئرلائنز نے متبادل راستے کے طور پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز شمالی امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پروازوں کے دوران پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔
ایئرلائنز مغربی پاکستان سے پرواز کرتے ہوئے افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے راستے اپنی منزلوں کی جانب جا رہی ہیں۔
جنگ کے سبب ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس کے باعث یہ تبدیلی کی گئی ہے۔







