آج کی تاریخ

جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر کے موقع پر قوم اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کو وہ قیادت میسر تھی جس کی حقیقی معنوں میں ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے عزم، ہمت اور جرات نے دشمن کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا۔
بلال اظہر کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قیادت اور بصیرت سے ملک کو فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے مسلح افواج کی قیادت کو سراہتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد، ایئر چیف ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی قوم کی طرف سے سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر جوانوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، صلاحیت اور جذبے کے ساتھ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کمزور ہرگز نہیں۔ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل اور پاکستانی قوم کے اتحاد کی مرہون منت ہے، اور یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں