آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

جعلی ڈگری سکینڈل: زکریا یونیورسٹی انکوائری شفافیت مشکوک، “قوم” کے سوالات

ملتان (وقائع نگار) بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے قانون کی جعلی ڈگریاں جاری ہونے کے حوالے سے ہم انکشافات کا سلسلہ جاری ہے تاہم چند غور طلب نکات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ کیا اس معاملے کی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے نمائندوں کو شامل کیا گیا کیونکہ زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والی انکوائریوں کے ممکنہ نتائج سے یونیورسٹی کے نائب قاصد بھی واقف ہوتے ہیں یہاں یہ وضاحت بھی یونیورسٹی کو کرنی ہے کہ جب قانون کی جعلی ڈگریوں کی شکایت آئی تو کون سی انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ۔کیا انکوائری کا نوٹیفکیشن پبلک کیا گیا؟ باقاعدہ انکوائری کی کتنی سماعتیں ہوئیں اور کن لوگوں کو قصور وہاں ٹھہرایا گیا ؟کیا سنڈیکیٹ کے ایجنڈے کے ورکنگ پیپر میں گھپلے کا تفصیلی ریکارڈ پیش کیا گیا ؟مزید یہ کہ کل کتنے کیسز ایسے موجود ہیں۔ اگرچہ سنڈیکیٹ میٹنگ میں جعلی ڈگریاں کینسل کر دی گئی ہیں شکایت کنندہ کون تھا ؟تحریری درخواست کہاں ہے جو اس گھپلے کی نشاندہی کرتی ہے؟ اگر داخلے لیے بغیر ہی قانون کی ڈگریاں جاری کی گئیں تو کس سال کی ڈگریوں پر کس سٹاف اور ڈائریکٹر کے دستخط تھے ۔سمسٹرز کے رزلٹ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم کے آفس میں موجود ہیں یا غائب کر دیئے گئے جب ڈگریاں کینسل کی گئی تھی تو مذکورہ وجوہات بیان کی گئی تھیں۔ ذمہ دار افراد کا تعین کیے بغیر محض ڈگری کینسل کرنا کیا ذمہ داران کو جعلی ڈگریاں جاری کرنے کے جرم سے بچانے کا حربہ نہیں ہے؟ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کی انکوائری غیر جانبدار افراد سے کرائی جانی چاہئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں