آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث 3 مسافر گرفتار، دو خواتین شامل

گجرانوالہ: ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات اور گداگری میں ملوث دو خواتین سمیت تین مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں صغراں، ذلیخہ جعفری اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔ خواتین ایمرجنسی پاسپورٹ پر عراق سے پاکستان پہنچی تھیں اور عراق میں گداگری میں ملوث رہی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خواتین نے غیر قانونی طریقے سے زمینی راستے کے ذریعے ایران کے راستے عراق کا سفر کیا، جبکہ ایف آئی اے کے ڈیٹا بیس میں ان کی روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
دوسری جانب ملزم محمد شاہ زیب کو جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ وہ فلائٹ PK 244 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔
تحقیقات کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر موجود نیدرلینڈز کا ویزا جعلی نکلا۔ وہ بہتر مستقبل کے لیے یورپ جانا چاہتا تھا اور سعودیہ میں مقیم ایجنٹ شفیق بٹ سے رابطے میں تھا، جس نے 60 ہزار سعودی ریال کے عوض یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔
ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں