آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

جس نے گرفتار کرنا ہے کر لے، عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلمان خان کی پاکستان آمد کی تصدیق علیمہ خان، بیرسٹر علی ظفر اور وکیل سلمان اکرم راجہ نے کر دی ہے۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ دونوں بیٹوں کا اپنے والد سے ملاقات کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، اور اس حوالے سے رواں ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی جا رہی ہے تاکہ انہیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل سکے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جو چاہے گرفتار کرے، وہ دونوں بیٹے پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں کتنے دن رہیں گے یا احتجاجی تحریک میں حصہ لیں گے یا نہیں، یہ فیصلہ وہ خود کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں — علیمہ خان، نورین خان اور دیگر — نے اس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے عمران خان کے ساتھ سخت ناروا سلوک کیا۔ ان کے بقول وقت آنے پر ان سب باتوں کا حساب لیا جائے گا۔
بیرسٹر علی ظفر، علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ اس مفروضے کو بھی رد کر دیا کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ ان کے مطابق پارٹی کا واحد لیڈر عمران خان ہی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 5 اگست کو بھرپور احتجاج ہوگا اور خیبر پختونخوا کے عوام مایوسی نہیں دکھائیں گے۔
فیصل چوہدری نے عمران خان اور علیمہ خان کے درمیان ناراضی سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ ان کا ذاتی و خاندانی معاملہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو 9 مئی کے مقدمات میں ریلیف دینا انصاف کے دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں