جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس صلاح الدین پنور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس صلاح الدین پنور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے، جس میں فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے خط میں کہا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے اور آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہماری آسانی کے لیے نہیں بلکہ فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی، اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں