چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی ایران کو فوری مذاکرات کی دعوت

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے یورپ نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو فوری طور پر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔
جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول، جو اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے جرمن نشریاتی ادارے ARD کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “ابھی بھی امید کی ایک کرن باقی ہے۔ اگر ایران تیار ہو تو ہم فوری طور پر اس کے ساتھ جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات شروع کر سکتے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران کی سرگرمیاں خطے، اسرائیل اور یورپ کے لیے خطرہ نہ بنیں۔
تینوں یورپی ممالک کی جانب سے یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔ یورپی سفارتی حلقے اس پیشکش کو موجودہ حالات میں ایک سنجیدہ کوشش قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں