Post Views: 55
ٹوکیو: جاپان کی پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا۔ 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں میں 237 ووٹ جبکہ ایوانِ بالا میں 125 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ملک کی سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق وہ آج شام وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
سیاسی ماہرین کے مطابق سانائے تاکائیچی کی کامیابی جاپانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور برابری کی سمت ایک تاریخی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو جاپان کے روایتی سیاسی نظام میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔








