لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

جامعہ زکریا کرپشن نیٹ ورک توڑنے پر سیاسی بھرتی ،عملہ وی سی کی جان کا دشمن ،دھمکیاں

جامعہ زکریا کرپشن نیٹ ورک توڑنے پر سیاسی بھرتی ،عملہ وی سی کی جان کا دشمن ،دھمکیاں

ملتان(قوم ایجوکیشن سیل)زکریا یونیورسٹی میں دہائیوں سے سیاسی طور پر بھرتی شدہ عملے نے وائس چانسلر کو خطرناک کی دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ دھمکیاں سیاسی پشت پناہی رکھنے والے یونیورسٹی کے بعض منظم گروہوں کی طرف سے دی گئی ہیں جو کہ وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری سے نالاں ہیں اور جن کے سالہا سال سے لوٹ مار اور کرپشن کے نیٹ ورک کو وائس چانسلر نے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ وائس چانسلر نے ایک میٹنگ میں اس بات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اب تو انہیں لائف تھریٹ کی صورتحال کا بھی سامنا ہے کیونکہ ایسی دھمکیاں دی گئی ہیں مگر اس قسم کی ننھی منی حرکتیں ان کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کرا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو فیصلے لے چکے ہیں وہ کسی بھی صورت واپس نہیں ہوں گے اور وہ ان شااللہ یونیورسٹی کے اس سیاسی پشت پناہی والے گنتی کے عناصر کا مقابلہ کریں گے اور ان عناصر کو راہ راست پر آنا ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں