آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

جامعہ زکریا: سلیکشن بورڈ متنازع، وی سی کی نو لفٹ، اساتذہ کی گورنر ہاؤس جانیکی تیاری

ملتان (وقائع نگار)زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ پر بے یقینی کے بادل چھانے لگے متاثرہ اساتذہ کا احتجاج کرنے اور گورنر ہاؤس جانے کا فیصلہ مذکورہ فورم سے اگر انصاف نہ ملا تو اساتذہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں جن اساتذہ کو 12جولائی کو ہونے والے سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی وہ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری سے ملاقات کرنے کے لیے گئے مگر وائس چانسلر نے ملاقات سے انکار کر دیا جس پر اساتذہ نے احتجاج کی کال دے دی۔ اسی اثنامیں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک کو بلایا گیا ڈاکٹر عبدالستار نے اساتذہ سے دو روز کا وقت مانگا اساتذہ نے نمائندہ قوم کو بتایا کہ 12 جولائی کو ہونے والا سلیکشن بورڈ زکریا یونیورسٹی کے بعض اساتذہ کے لئے بلیک ڈے تھا ہماری امیدیں خاک میں ملادی گئیں، خواب توڑ دیئے گئے اور اندھوں نے اپنے اپنے میں ریوڑیاں تقسیم کردیں، جس سے اساتذہ ذہبی دباؤ کا شکار ہوئے، ایک ٹیچر نے یہاں تک کہ دیا اگر میری ترقی نہیں کروگے تو میرے ڈیپارٹمنٹ کی دوسری ٹیچرز کی ترقی کیسے کرسکتے ہیں کم داخلے کا الزام لگا کر شعبہ عربی کے ٹیچر کا کیس مسترد کردیا گیا مگر اسی فیکلٹی میں سرائیکی شعبہ جس میں چند داخلے ہوتے ہیں کی ٹیچرکی پروموشن کردی گئی، جس سے اساتذہ نے سلیکشن بورڈ میں من پسند افراد کو ترقی دینے کے الزامات لگائے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ میں بعض کیسز میں میرٹ نظر انداز ہوا ہے، متعدد کیسز میں وائس چانسلر پراجیکٹس کی تفصیل جاننے کے بعد ترقی کا فیصلہ کرتے رہے، ایک موقع پر ایک ٹیچر جو 10 کروڑ کا پراجیکٹ لائے اور یونیورسٹی کو 62 لاکھ کا شیئر بھی دیا مگر ان کی ترقی کا کیس مسترد کردیا اور ان کی جگہ ایسے شخص کو ترقی دے دی گئی جن کے پاس کوئی پراجیکٹ نہیں تھا اور نہ اعلیٰ کوالٹی کے ریسرچ پیپر تھے۔اسی طرح ایک ایسے شعبہ میں بھی سابق وی سی کی سفارش پر پروفیسر بنا دیا گیا، جس میں داخلے ڈبل فگر میں بھی نھیں ھوئے ایگرانومی ڈیپارٹمنٹ کے کیسز بڑی تعداد میں مسترد کردئیے گئے جن میں ٹی ٹی ایس کیسز بھی شامل تھے، ٹی ٹی ایس میں تنخواہ کا زیادہ تر حصہ ایچ ای سی فراہم کرتا ہے، پروفیسرز کے کیسز میں ایچ ای سی پر سارا بوجھ پڑ جاتا مگر ان تمام اساتذہ کی ترقی روک دی گئی، صرف ایگرانومی کے چھ ٹی ٹی ایس ٹیچرز کا ماہانہ مالیاتی خسارہ چار لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد ہے جس کا سالانہ خسارہ 52 لاکھ سے زائد بنے گا جبکہ دیگر شعبوں کے ٹی ٹی ایس اساتذہ کا امپکٹ دیکھا جائے تو سالانہ کروڑوں روپے یونیورسٹی پر اضافی دباؤ پڑے گا، اگر ان اساتذہ کو ترقی دے دی جاتی تو یونیورسٹی کے کروڑوں روپے بچ جاتے۔انھوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اپنی انا کی خاطر یونیورسٹی کو مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اور حقدار اساتذہ کو حق نہیں دے رہے ہیں ۔دوسری طرف اساتذہ نے سلیکشن بورڈ میں غیر متعلقہ افراد کی موجود گی پر عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ اجلاس میں ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کی موجودگی غیر قانونی تھی کیونکہ یہ ایکٹ کے تحت نہیں تھی جبکہ سلیکشن بورڈ میں کوئی ووٹنگ کا پراسس بھی نہیں ہوتا۔دوسری طرف یونیورسٹی کے 16 سے زائد سینئر اساتذہ نے وائس چانسلر کو درخواست دی ہے جس میں سلیکشن بورڈ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ 12 جولائی کو ہونے والے سلیکشن بورڈ سے فیکلٹی ممبران شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ دو روز تک ہمیں ہمراہ حق نہ دیا گیا تو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس سلسلے میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے ان فورم پر انصاف نہ ملا تو عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں