آج کی تاریخ

جامعہ زکریا؛پی ڈی رفیق ہمڑ کی چھٹی ،ایل ایل بی اسٹڈی سنٹر کی منظوری ،کلب ممبر شپ فیصلہ واپس

ملتان(ایڈیٹر رپورٹنگ) بہا الدین زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس، پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ کونوکری سے برخاست کردیا گیا، بی اے بی ایس سی سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیٹی سفارشات منظوری کرلی گئیں ، ڈائریکٹوریٹ ایچ آر اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کردیا، ایل ایل بی کے طلباء کےلئے سٹڈی سنٹرز بنانے کا فیصلہ ، بجٹ بھی منظور کرلیاگیا جبکہ وائس چانسلر کی کلب ممبر شپ کروانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ  کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدزبیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ذرائع کے مطابق ہاؤس نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق جن پرکرپشن، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ان کو نوکری سے برخاست کردیا ،2012 میں سامنے آنے والے ایڈمن آفیسر کیس میں انکوائری کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے تمام ایڈمن آفیسرز کو شنوائی کاایک موقع دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اگلی سینڈیکیٹ اجلاس میں ایڈمن آفیسر کی شنوائی ہوگی،بی اے ، بی ایس سی سکینڈل میں انکوائری کمیٹی اور چانسلر کے فیصلے کی توثیق کردی گئی اور کارروائی کی منظوری دی گئی، ایل ایل بی کیس کے بارے میں ہاؤس کو آگاہ کیا گیا اور پانچ سالہ پروگرام کے متاثرہ طلباء و طالبات کےلئے سٹڈی سنٹر قائم کرنے کی منظوری دی گئی جو وہاڑی، لودھراں ملتان میں قائم کئے جائیں گے، ڈائریکٹوریٹ ایچ آر اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر بھی قائم کردئے گئے، شعبہ اردو کے ہراسمنٹ کیس میں متاثرہ طالبہ کی اپیل مسترد کردی گئی ، ڈاکٹر محمد بابر، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر تسمان پاشا، ڈاکٹر سبطین ، ڈاکٹر مرید حسین ،ڈاکٹر سفینہ ناز ،ڈاکٹر فقیر محمد کی چیئرمین ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دی گئی ، ڈپپارٹمنٹ چیئرمینز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور ان کارکردگی جانچنے کےلئے ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں وائس چانسلر ، رجسٹرار اعجاز احمد اور کنٹرولر ڈاکٹر امان اللہ شامل ہوں گے ،ہاوس نے ڈاکٹر امداد اللہ کو سکول اکنامکس سے بزنس اینڈ فنانس جبکہ ڈاکٹر طاہر مکینیکل میں تبادلے کی منظوری دے دی، ایڈمیشن پالیسی 2025 بھی منظور کرلی گئی اجلاس میں سابق سینڈیکیٹ کی منٹس کی منظوری دی گئی اکیڈمک کونسل کی سفارشات بھی منظور کرلی گئیں، اجلاس میں زکریا یونیورسٹی کا 6 ارب 69 کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش کیاگیا جس کو معمولی ردوبدل کے ساتھ منظور کرلیاگیا، خزانہ دار کی تعیناتی کے لیے سلیکشن بورڈ منظور کرلیا گیا اسی طرح 10 سے زائد اساتذہ کرام جوکہ بغیر چھٹی غائب ہیں ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ بجلی کے ٹرانسفارمرز مرمت کرنے کی پالیسی بھی منظور کی گئی جس کے تحت اب ٹرانسفارمر میپکو سے مرمت ہوں گے پرائیویٹ طور پر مرمت نہیں کروائے جاسکیں گے ۔ یاد رہے کہ سینڈیکیٹ کے ایجنڈا آئٹم نمبر 54 جس میں وائس چانسلر بی زیڈ یو کی وی وی آئی پی کلب ممبر شپ کروانے کی منظوری لی جانی تھی روزنامہ “قوم” کی خبر پر وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا اور یہ ایجنڈا میٹنگ میں پیش نہیں کیا گیا ۔دوسری طرف ترجمان بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مطابق سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس ( ریٹائرڈ) الطاف ابراہیم قریشی ، سید علی حیدر گیلانی (ایم پی اے ، ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم ، ڈاکٹر ساجد طفیل ،رجسٹرار /سیکریٹری اعجاز احمد ، ڈاکٹر فرحت ظفر، جبکہ زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی ،ذیشان ندیم ڈپٹی سیکریٹری فنانس نمائندہ فنانس ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور نمائندہ ایچ ای سی نے آن لائن شرکت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں