آج کی تاریخ

جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے

تازہ ترین

جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کے عارضی وائس چانسلرز اور خاص طور پر پنجاب بلکہ جنوبی پنجاب کے عارضی یا ایکٹنگ وائس چانسلرز نے اپنی یونیورسٹیوں کو روز مرہ کے کاموں کو چلانےکے بجائے اور نئے ریگولر وائس چانسلرز کی تعیناتی تک انتظار کرنے کے بجائے ریگولر وائس چانسلرز کو حاصل سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال شروع کر دیا ہے۔ جب اس بارے میں ان وائس چانسلرز سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ ریگولر وائس چانسلرز کو حاصل سپیشل پاورز یا اختیارات کو استعمال نہیں کر سکتے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی آپ کو اس بابت متعدد بار متنبہ کر چکا ہے کہ آپ کو اختیارات صرف روز مرہ کے کاموں تک دیئے گئے ہیں تو ان میں سے اکثر کا موقف یہ ہوتا ہے کہ یونیورسٹی ایک خود مختار ادارہ ہے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹیوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ سینڈیکیٹ میں بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا صرف اور صرف ایک ووٹ ہے۔ ہم پر لازم نہیں کہ ہم ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کریں۔ یہ معاملات زیادہ تر ان یونیورسٹیوں میں پائے جاتے ہیں جہاں سینڈیکیٹ کی صدارت پرانے ایکٹ کے مطابق وائس چانسلرز کے پاس ہیں اور عارضی وائس چانسلرز، ریگولر وائس چانسلرز کو حاصل سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال کرنے سے بالکل نہیں ہچکچاتے۔ یہی عارضی وائس چانسلرز یونیورسٹی کے روز مرہ معاملات کو چلانےکے بجائے کروڑوں روپے کے فنڈز کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ریگولر وائس چانسلرز کے لگائے گئے مستقل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ، رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولز کو بھی تبدیل کرنے سے نہیں باز آتے۔ اس بارے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر صائمہ انور دھمیال سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ عارضی وائس چانسلرز کو ریگولر وائس چانسلرز کے اختیارات سے باز کیوں نہیں رکھا جاتا؟ کیوں عارضی وائس چانسلرز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے اور یہی عارضی وائس چانسلرز، ریگولر وائس چانسلرز کو حاصل سپیشل پاورز کو استعمال کرتے ہیں تو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اس پر کیا ایکشن لیتا ہے تو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر صائمہ انور دھمیال اس بارے میں کوئی جواب نہ دے سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں