
برج حمل (Aries)
کچھ ایسے کام جن میں آپ کو کامیابی نہیں مل رہی تھی اب اچھا وقت شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آ پ کے لٹکے ہوئے کام مکمل ہونگے ۔تو لہذا اگر آپ ملازمت کر رہے یا اپنا کاروبار ہے تو پھنسے ہوئے کام حل کرنے کیلئے محنت شروع کردیں ۔ جب اچھا وقت شروع ہو تا ہے تو اس میں آپ کو اچانک خوشی مل سکتی ہے وہ خوشی یا کامیابی آپ کے کاروبار یا ملازمت کے حوالے سے بھی ہو سکتی ہے،یا کسی بھی ادارے سے آپ کو اچھی خبر مل سکتی ہے ۔اس ہفتے آپ کے بول چال میں بہتری آئیگی جس سے آپ کی ہر معاملات میں ڈیل بہتر ہو گی،آپ کی بات میں وزن اور دلائل کی وجہ سے آپ کو غور سے سنا جائے گا اور آپکی حیثیت میں اضافہ ہوگا ۔ قمر در عقرب کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ حملی خواتین کی گھریلو الجھن میں اضافہ ہو سکتا ہے آپ کو بول چال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ،معمولی باتوں کو رد کریں اور اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھیں ،یہ معاملہ قلیل عرصے کیلئے ہے بہت جلد حالات بہتر ہو جائیں گے ۔حملی افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کر سکیں گے وہ تفریح اور کاروباری بھی ہو سکتا ہے ۔آپ کو اچھی تقریبات میں جانے کا موقع ملے گا ،جن میں نہ چاہتے ہوئے بھی جانے کا دل کرے گا ان تقریبات میں آپ کی پرانے دوستوں سے خوشگوار ملاقات ہو گی جس سے تقریب کو چار چاند لگ جائیں گے ۔ اچھے دوستوں سے ملنے کے بعد آپ موڈ کافی بہتر ہو جائے گا اور آپ زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہو تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔حالیہ حالات مالی فوائد کے حوالے سے آپ کے حق میں جس کی وجہ سے آپ کی پھنسی ہوئی رقم مل سکتی ہے اور اچانک کوئی مالی فائدہ مل سکتا ہے ۔اس ہفتے آپ کی کسی بھی وقت ہائی پروفائل شخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ کو بہت فائدہ متوقع ہے ۔بچوں کیساتھ وقت زیادہ گزرے گاجس سے آپ راحت محسوس کریںگے ۔ صحت کا خاص خیال رکھیں ،موسم کی حدت او ر شدت سے آپ کا معدہ ،دل متاثر ہو سکتا ہے ۔ بچوں کو کھیل کود کے دوران چوٹ اگر آپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں پریشانی سے بچنے کیلئے مکمل توجہ دیں ۔لگ سکتی ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی کریں ۔
اگر آپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں پریشانی سے بچنے کیلئے مکمل توجہ دیں ۔
برج ثور(Taruse)

برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد آپ کو جسمانی کمزوری محسوس ہوسکتی ہے ،آپ نے بجائے پریشان ہونے کے اپنے معالج سے ضرور رابطہ کرنا ہے تاکہ صحت کے مسائل بڑھ نہ سکیں ۔ان حالات میں آپ کو
غصہ بھی آ سکتا ہے اس پر قابو پانے کیلئے تفریح سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ آپ کو ذہنی دبائو کم سے کم محسوس ہو ۔ موجودہ کچھ دن آپ کی صحت کے حوالے سے اچھے نہیں ہیں جس کی وجہ سے آپ گفتگو میں احتیاط سے کام لیں ۔دل جمعی کیساتھ اپنے روزمرہ کاموں پر خصوصی توجہ دیں اس ہفتے آپ کے کام پایا تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں۔اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو دفتری معاملات میں بحث ومباحثہ سے اجتناب کریں اور پرسکون رہیں تاکہ کام والی جگہ پر کسی سے جھگڑا نہ ہو۔ اس ہفتے کسی بھی جگہ پر اچھی ذمہ داری مل سکتی ہے جس سے آپ کے وقار میں اضافہ ہوگا ۔لیکن ذمہ داری وہ لیںجو پور ی کر سکتے ہوں۔اپنے ارد گرد فراڈیوں پر خاص نظر رکھیں تاکہ آپ ان کے چنگل سے بچ کر رہیں ۔اس ہفتے کی خاص بات یہ ہے کہ نئے منصوبے آپ کے ذہن میں آ سکتے ہیں جن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے حالات سازگار رہیں گے ۔
ذہنی دباو میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ورزش اور تفریخ کاموں پر خاص توجہ دیں ۔ اس ہفتے معمولی بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے جو کہ کچھ ہی دنو ں میں حل ہو جائے گا ۔ کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں ،نزلہ زکام ہو سکتا ہے۔ بچوں کی شادی کے حوالے سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے،اچھی جگہ رشتہ طے پانے اور رکی ہوئی شادی ہونے کا امکان ہے ۔ اگر آپ پو سٹنگ اور ٹرانسفر کے معاملے سے کسی کی مدد چاہتے ہیں تووہ آپ کو میسر ہوگی ۔ اگر پچھلے کچھ دنوں سے گھر یلو معاملات میں گڑ بڑ تھی تو گھریلو جھگڑوں میں کمی آئے گی۔مالی معاملات میں احتیاط سے کام لیں کسی پر خوامخواہ بھروسہ نہ کریں نقصان کا اندیشہ ہے ۔
برج جوزا(Gemini)

قدرت آپ پر مہربان ہو ر ہی ہے۔ حالات انتہائی سازگار ہونے والے ہیں اپنے رکے ہوئے کاموں پر مکمل توجہ دیں اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔اس دوران جلد بازی سے پرہیز کریں ۔کچھ لوگ غلط مشورے دے سکتے ہیں اپنے دماغ کا استعمال کریں ۔اس ہفتے آپ اپنے بزرگوں سے مشورے لے سکتے ہیں ۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت میں عارضی طور پر ڈیل لٹک سکتی ہے۔ گفتگو میں احتیاط کریں اور نرم لہجے سے کام لیں ۔اس ہفتے اپنے کام پر دھیان دیں۔دل جمعی کیساتھ اپنے روزمرہ کاموں پر خصوصی توجہ دیں اس ہفتے آپ کے کام پایا تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں۔اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو دفتری معاملات میں بحث ومباحثہ سے اجتناب کریں اور پرسکون رہیں تاکہ کام والی جگہ پر کسی سے جھگڑا نہ ہو۔اس ہفتے کے آخر میں گاڑی زمین کی اچھی ڈیل ہو سکتی ہے۔ بچوں کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے جس میں ان کی تعلیم اور دیگر معاملات اہمیت کے حامل ہیں۔اگر آپ شادی شدہ ہے تو آپ کو اولاد کی آمد کی خوشخبری بھی مل سکتی ہے ۔رو زمرہ کے معاملات میں تلخ کلامی سے گزیر کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔
برج سرطان (Cancer)

فیملی کے حوالے سے دیکھ بھال کر چلیں جلد بازی نہ کریں خرید فروخت میں احتیاط سے کام لیں اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کریں ۔اچھے وقت کیلئے تھوڑا سا انتظار کریںجو بہت قریب ہے کسی بھی قسم کا فیصلہ لینے سے قبل تھوڑا سے صبر سے کام لیں ۔اس ہفتےمیں آپ کا رشتہ طے پا سکتا ہے اگر آپ شادی شدہ ہیں تو ازدواجی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی ۔ جذبات میں نہ آئیں سوچ سمجھ کر زندگی گزاریں ورنہ آپ کی ساری محنت جزبات میں بہہ جائے گی ۔پراپرٹی کی خرید فروخت میں دھوکہ ہو سکتا ہے کاغذی معاملات میں وکیل سے رابطہ رکھیں ورنہ تھوڑا سا انتظار کر لیں ۔ کاروباری معاملات طے کرنے میں احتیاط سے کام لیں کسی مخلص دوست سے مشورہ کر لیں ،کسی پر اندھا اعتبار نہ کریں ۔اس ہفتے یعنی 03 جولائی سے 09 جولائی کے درمیان دوستوں سے ملاقات متوقع ہے جو خوشگوار رہے گی ۔موسم کی حدت اور شدت کے باعث معدہ اور دل کا خیال رکھیں ۔نیاکاروبار شروع کرتے وقت احتیاط کریں ۔مالی معاملات میں کچھ بہتری نظر آرہی ہے۔