Post Views: 18
تونسہ شریف ( نمائندہ قوم)تونسہ منگڑوٹھہ چونگی پر عوام نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹھکائی کردی ۔افسوسناک صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ٹریفک پولیس اپنے
روزمرہ فرائض انجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔ ہیلمٹ نہ پہننے اور موٹر سائیکلوں کے ضروری کاغذات موجود نہ ہونے پر جب چالان کیے گئے تو چند افراد نے اشتعال میں آ کر پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سرکاری وردی کی بے حرمتی کی گئی۔







