آج کی تاریخ

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دو گواہوں کی شہادت ریکارڈ

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نمبر 2 کی سماعت ہوئی، جس میں دو گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔ دورانِ سماعت وکیلِ صفائی ارشد تبریز نے گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جنہوں نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے 11 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔ آئندہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں