Post Views: 63
راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، جہاں ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل، شاہ رخ ارجمند، جیل میں پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تین گواہوں کو عدالت کے روبرو لایا جائے گا۔
اس مقدمے میں اب تک کل 10 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، اور آئندہ سماعتوں میں مقدمے کی کارروائی مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے۔