توانائی بحران، دکانیں رات 10 بجے بند، ہائی اوکٹین مہنگا، سرکاری گاڑیوں میں استعمال پر پابندی

لاہور(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے۔اس سلسلے میں جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی ہے، اگر کسی محکمے میں اس کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر کو اپنے ذاتی خرچ سے یہ ایندھن اپنی گاڑی میں ڈلوانا ہوگا۔فیصلے کے حوالے سے تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی قومی وسائل کے انتہائی مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی اور 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا جا چکا ہے۔ ان اقدامات سے حاصل بچت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سستا تیل مہیا کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل اور غیر ضروری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے حکومتی اخراجات کم ہوں گے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا بہتر استعمال ممکن ہوسکے گا۔علازہ ازیں متعلقہ حکام کو فیصلے کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں 12اپریل تک توسیع کردی۔، پنجاب میںسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کاربحال کردئے گئے، دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پردکانیں بند کرنے کےاوقات کارمیں نرمی کی گئی تھی۔دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، عیدالفطرکے بعد پنجاب حکومت نے اوقات کار میں دی گئی رعایت واپس لے لی ہے ۔ دکانیں اب پرانے ٹائم کےمطابق رات دس بجے بند ہوں گی ۔بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں توسیع کردی۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں31مارچ تک توسیع کردی گئی، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی فیصلوں کےتناظر میں کی گئی۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھیں۔پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں