آج کی تاریخ

تنخواہ دار طبقے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں مالی سال میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

اسلام آباد: ملک میں جاری مالی سال 2024-25 کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایک اہم حقیقت سامنے آئی ہے: سب سے زیادہ ٹیکس محنت کش تنخواہ دار طبقے نے جمع کروایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران تنخواہ دار ملازمین نے مجموعی طور پر 499 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا، جو کہ تمام دیگر شعبوں سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب اگر دیگر سیکٹرز کی بات کی جائے تو ہول سیل سیکٹر کی جانب سے صرف 22 ارب 36 کروڑ روپے، ریٹیل سیکٹر سے 33 ارب 30 کروڑ روپے، برآمدی صنعت سے 96 ارب 36 کروڑ روپے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے دو کھرب 19 ارب 68 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔
تاہم اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ مجموعی ٹیکس ادائیگیوں میں سب سے بڑا بوجھ تنخواہ دار طبقے نے برداشت کیا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی، افراطِ زر اور دیگر مالی دباؤ کا شکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ٹیکس کا بوجھ متوازن نہیں بلکہ غیر مساوی ہے، جہاں اشرافیہ اور بڑے تجارتی گروپس کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ زیادہ ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں