Post Views: 52
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا اور اس کے رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔







