ہم زندہ قوم ہیں

تمام بروج کیلئے یہ ہفتہ 12 اگست سے18 تک کیسا رہے گا؟

12 سے18اگست تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

تمام بروج کیلئے یہ ہفتہ 12 اگست سے18 تک کیسا رہے گا؟

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

یہ ہفتہ ایریزوالوں کے لیے اچھا رہے گا۔ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی شادی ہونے کےحوالے سے بہت اچھا رہے گا ۔ ازدواجی زندگی کےمعاملات میں بھی بہتری کےامکانات ہیں ۔ انکم آمدن میں اضا فہ دکھائی دیتا ہے۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

برج ثور والے افراد صحت پر توجہ دیں۔ قرض لینے سے گریز کریں کیونکہ قرض اتارنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ لوگوں کے رویے آپ کوکر پریشان سکتے ہیں تو بہت زیادہ فکر مند ی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب مت کریں۔ اور اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت ضرور کیجیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

برج جوزا کیلئے تو یہ پیار، محبت کاہفتہ ہے۔ اولاد کی طرف توجہ رہےگی۔ تعلیمی تشنگی پوری ہوگی۔ مختلف مشاغل میں حصہ لیتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں سےملاقات رہے گی۔ اور وہ افراد جوبیرون ملک جانا چاہتے ہیں آپ کوکوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

اس ہفتہ میں گھر میں گھروالوں کے ساتھ گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔گھر میں مہمان داری ہوگی ،ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھےمثبت نتائج ملیں گے ۔بے روزگار کےلیے ہفتہ بہت اچھا ہے محنت کوشش جاری رکھیں ۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

اس ہفتے میں محنت کوششبہت زیادہ ہے۔ وہم وسوسوں کا شکارہو سکتے ہیں۔ متوقع ہے کہ اندرون ملک سفر کرنا پڑے۔ بہن بھائیوںکے ساتھ تعلقات میں بہتری رہے گی ۔آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے۔جس کی وجہ سے بے چین ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

یہ ہفتہ مالی اعتبار سے بہت اچھا رہے گا۔ دل کی بات کرنےاور د ل کی بات منوانے کا موقع ملے گا۔ دوستوںکے ساتھ ملاقات ہوسکتی ہے۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے،رشتے داروں سے ملاقات متوقع ہے ، دوستوں سے مالی مدد معاونت ہوسکتی ہے ۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

یہ ہفتہ شفایابی کا ہفتہ ہے خود اعتمادی میں اضافہ رہے گا۔کسی بھی کام کی ابتدا کرنے کےلیے ہفتےکے آغاز میں بہت اچھےایام آ رہے ہیں لیکن درمیانی حصےمیں تھوڑا سا احتیاط کیجئے گا۔خوش خوراکی سے پرہیز کریں صحت خراب ہو سکتی ہے اور غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

برج عقرب کے لیے یہ ہفتہ اتنا اچھانہیں ہے خرچہ ہوگا ، صحت خراب ہوگی ، دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے ۔ آرام میں خلل پڑ سکتاہے ۔تعلقات میں خرابی نظر آ رہی ہے ۔ شریک حیات کے ساتھ مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ کوئی بہت پیار آپ کوچھوڑ کے بھی جا سکتا ہے تواحتیاط کیجیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

اس ہفتے دوستوں کے ساتھ وقت گزرے گا۔ کام کاج کاروبار کرنےوالوں کے لیے منافع نظر آتا ہے۔کوئی دیرینہ خواہش آپ کی اس ہفتہ میں ضرور پوری ہوتی ہوئی دکھائیدیتی ہے۔ اور دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ محبت کا عنصر بھی غالبادکھائی دیتا ہے ۔آن لائن کاروبار ، کرپٹو ،سٹا ک مارکیٹ میں  دلچسپی رکھنے والوں کے لیےفائدہ رہے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

بیروزگارافراد کے لیے اچھا ہفتہ ہے۔ کام کا ج، کاروبار میں سرمایہ کاری کےلیے بہت اچھا وقت ہے۔ کسی اہم فرد یاشخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔گھر میں مہمانداری یا گھر کی ذمہ داریاں رہیںگی. ترقی
کے حوالے سےاچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔کوئی نہ کوئی تبدیلی رونما ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

برج دلوکا یہ ہفتہ اچھا اس اعتبار سے کہ قسمت آپ کاساتھ دے رہی ہے کہ ہر و ہ کام جس میں ہاتھ ڈالیں گے اس میںآسانی رہے گی۔ بس غیر مستقل مزاج مت ہوئیے گا کہ چلتے ہوئے کا م کع چھوڑ کے کسی اور چیز کو شروع کرنا آپ کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

برج حوت کی اگر بات کریں تو یہ ہفتہ مشکلات ، رکاوٹوں ، دقت ،پریشانی کا ہے۔ خرچہ بڑھ جائے گا۔آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے ۔والد کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ وہ جوچیزیں آپ جن کے پیچھے بھاگ رہےہیں ہو سکتا ہے آگے بھاگ جائیں اور جن کو چھوڑ دیں وہ مل جائیں۔ تو قدم پھونک کر رکھیے گا۔

تمام بروج کیلئے اس ہفتے کا صدقہ

اس ہفتہ تمام بروج کو کوشش کرنی چاہیے کہ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ حسب توفیق ضرور نکالیں ۔کالی دال، کالے چنےیا جو بھی کالی چیز ہو اسکا صدقہ نکال سکتے ہیں ،کیونکہ زہرہ کی رجعت ہے یعنی یہ الٹا چل رہاہے تو اس وجہ سے مختلف کاموں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔