بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

تازہ ترین

تلمبہ میں اوباش گینگ چیلنج بن گیا، پولیس ٹاؤٹ اور تھانیدار محافظ، خاتون کو نکال دیا

ملتان (عوامی رپورٹر) خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں اوباش نوجوانوں کے ایک گروہ نے طالبات کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دی گئی مگر پولیس نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی الٹا درخواست گزار خاتون کو تھانے سے ڈانٹ کر نکال دیا۔ بتایا گیا ہے کہ حماد ولد شمس الدین میو اور شہزاد ولد شہاب نے اوباش نوجوانوں کا ایک گروہ بنا رکھا ہے۔ اس گروہ کو مبینہ طور پر ایک پولیس ٹاؤٹ کی سرپرستی حاصل ہے اور اسی سرپرستی کی وجہ سے پولیس کارروائی سے گریزاں ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کو درخواست دی گئی تو انہوں نے اٹھا کر خاتون کے سامنے زمین پر پھینک دی۔ حیران کن امر یہ ہے کہ درخواست دینے کا علم تھوڑی ہی دیر بعد اوباش نوجوانوں کو ہو گیا تو انہوں نے درخواست دہندہ (ص) نامی خاتون کو دھمکیاں دینا شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اوباش نوجوانوں کے اس گروہ نے گزشتہ کئی ماہ سے سرعام طالبات کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بچیوں کے والدین شرم کے مارے کسی کو بتانے سے بھی گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان کے حوصلے زیادہ بلند ہو چکے ہیں۔ ایک طالبہ کی والدہ نے جرات کا مظاہرہ کیا تو تھانہ سے اسے یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ یہ ایف آئی اے کا کیس ہے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے ڈی پی او خانیوال اور اور آر پی او ملتان سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں