ججز کی کمی، پنجاب میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 16 لاکھ سے متجاوز، انصاف متاثر-ججز کی کمی، پنجاب میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 16 لاکھ سے متجاوز، انصاف متاثر-بی زیڈ یو: وفاقی نوٹیفکیشن کا سہارا، رجسٹرار کے بھائی سمیت کئی افسران کی غیر قانونی ترقی-بی زیڈ یو: وفاقی نوٹیفکیشن کا سہارا، رجسٹرار کے بھائی سمیت کئی افسران کی غیر قانونی ترقی-تلمبہ زیادتی کیس: مریم نواز کا نوٹس، حنا پرویز بٹ نگرانی پر مامور، ڈیل پر ڈھیل ناکام-تلمبہ زیادتی کیس: مریم نواز کا نوٹس، حنا پرویز بٹ نگرانی پر مامور، ڈیل پر ڈھیل ناکام-رجسٹری برانچ ملتان: کرپشن، وسیقہ نویس واجد رضا اور بھائی کا ریمانڈ، اہم انکشافات متوقع-رجسٹری برانچ ملتان: کرپشن، وسیقہ نویس واجد رضا اور بھائی کا ریمانڈ، اہم انکشافات متوقع-ویمن یونیورسٹی ملتان: کمشنر کی سخت وارننگ، وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ اجلاس سے روک دیا-ویمن یونیورسٹی ملتان: کمشنر کی سخت وارننگ، وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ اجلاس سے روک دیا

تازہ ترین

تلمبہ زیادتی کیس: مریم نواز کا نوٹس، حنا پرویز بٹ نگرانی پر مامور، ڈیل پر ڈھیل ناکام

خانیوال (کرائم سیل) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ان کی خصوصی معاون حنا پرویز بٹ نے تلمبہ زیادتی کیس کے معاملے کی براہ راست نگرانی کا آغاز کر دیا ہے اور ڈی پی او خانیوال کو ہدایت کی ہے کہ ملزم سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ ہر طرح سے میرٹ کا لحاظ رکھا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے رپورٹ طلب کی جا رہی ہیں ۔معاملے کی نگرانی کرنے کے بعد 13 لاکھ روپے کے عوض ڈیل کی کوششیں دم توڑ گئیں۔ مدعیہ جو کہ مقامی با اثر افراد کے شدید دباؤ کی وجہ سے بیان دینے کے لیے میاں چنوں کچہری پہنچ چکی تھی کو پولیس نے اپنے ہمراہ لے جا کر ڈی پی او خانیوال کے روبرو پیش کروایا اور تمام صورتحال سے ڈی پی او خانیوال نے آگاہی حاصل کی جس کے بعد ڈیل کی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی خانیوال کے انچارج بھی گزشتہ روز خصوصی طور پر تھانہ تلمبہ گئے جہاں انہوں نے ملزم ایاز سہو سے تفتیش کی اور متاثرہ لڑکی سے بھی معلومات لیں اور اسے ہر طرح سے تحفظ کا یقین دلایا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کیس کے تفتیشی عبد الحمید نامی تھانے دار نے مبینہ طور پر ملزم کی سہولت کاری شروع کر رکھی تھی اور ذرائع کے مطابق اس نے رانا سعید نامی ٹاؤٹ کے ذریعے ملزم ایاز سہو سے اپنے معاملات طے کر رکھے ہیں۔ روزنامہ قوم کو ایاز سہو کے انتہائی قریبی دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے پاس متعدد خواتین کی فحش ویڈیوز ہیں اور ان خواتین کا تعلق تلمبہ اور عبدالحکیم سے ہے مگر تفتیشی آفیسر برآمدگی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایاز سہو نے سال 2018 میں منڈی بہا الدین کے علاقے ملک وال سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کو پناہ دی جو ایک امیر گھرانے کی ٹین ایجر لڑکی کو اغوا کرکے لے آیا تھا۔ ایاز سہو نے لڑکی اور لڑکے کو نشہ آور مشروب بنا کر بے ہوش کر دیا اور پھر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی تو اسے گاڑی میں ڈال کر عبدالحکیم کے علاقے میں پھینک دیا گیا جبکہ لڑکی کا انتہائی قیمتی موبائل اپنے پاس رکھ لیا جس سے ایاز سہو کو ٹریس کر لیا گیا مگر لڑکی کے ورثا نے اپنی عزت کے باعث اسے قسم کی کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی سے اس کی موت کو حادثہ قرار دے کر تدفین کر دی اور معاملے پر مٹی ڈال دی مگر لڑکے کے والد محمد الطاف نے اپنے بیٹے بلال الطاف کے حوالے سے درج شدہ ایف آئی ار نمبر 188/18 میں بعدالت سہیل احمد خان بیان دے کر ایاز سہو اور دیگر ملزمان کو ڈیل کے بعد پہچاننے سے انکار کر دیا جس پر ان کی جان خلاصی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی نے جن لڑکیوں کی ویڈیوز کو ریکور کرنے کے بعد ضائع کر دیا ہے ان میں( س)،( ب)، (ش ا)، (ع ن)،( م ش)، (ب ع)سمیت 11 خواتین شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس کیس کے بارے میں تفتیش سے مرحلہ وار حنا پرویز بٹ کو آگاہ رکھا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں