نجی ہوٹل، 11 لاکھ یونٹس بجلی چوری معاملے میں نیا موڑ، شہری کا میپکو چیف کو خط، 8 سوال-نجی ہوٹل، 11 لاکھ یونٹس بجلی چوری معاملے میں نیا موڑ، شہری کا میپکو چیف کو خط، 8 سوال-محکمہ صحت : اربوں کی کرپشن، ادویات، ٹینڈرز، صحت کارڈ بارے بڑے انکشافات-محکمہ صحت : اربوں کی کرپشن، ادویات، ٹینڈرز، صحت کارڈ بارے بڑے انکشافات-جہانیاں: پیرا فورس بھرتیوں میں مبینہ میرٹ پامالی، خفیہ انٹرویوز پر سوالات-جہانیاں: پیرا فورس بھرتیوں میں مبینہ میرٹ پامالی، خفیہ انٹرویوز پر سوالات-جنگ پھیل گئی، ایران کا مذاکرات سے انکار، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعوی، مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب-جنگ پھیل گئی، ایران کا مذاکرات سے انکار، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعوی، مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب-اوکاڑہ کی یونیورسٹی کے وی سی کا یوٹرن، کالج بورڈ خاتون سیٹ پر خود نامزد، گورنر رٹ چیلنج-اوکاڑہ کی یونیورسٹی کے وی سی کا یوٹرن، کالج بورڈ خاتون سیٹ پر خود نامزد، گورنر رٹ چیلنج

تازہ ترین

تلمبہ زیادتی کیس: صحافی ایاز سہو سے 8سال سے لاتعلق پٹواری عتیق کی گرفتاری ورہائی

خانیوال (کرائم سیل) تلمبہ پولیس نے سکینڈل میں مقامی صحافی ایاز سہوکا سالہا سال تک ساتھ دے کر 8 سال قبل اس سے لاتعلق ہونے والے عتیق پٹواری کو بھی حراست میں لے لیا جسے بعدازا ں رہاکردیاگیا، تاہم اس گرفتاری پر شہری حلقوں میں کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سارا شہر اس حقیقت سے واقف ہے کہ عتیق پٹواری اور مرکزی ملزم کے درمیان گزشتہ تقریباً آٹھ سال سے دوستی ختم اور سخت دشمنی چلی آ رہی ہے جبکہ ماضی کے یہ دونوں دوست اب تک ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں۔ ایسے میں سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ اصل ملزم کو ریلیف دینے کے لیے اس کے مخالفین کو بھی مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہو کیونکہ ابھی تک تفتیش ایا سہو کے سہولت کار تھانیدار عبد الحمید کے پاس ہے اور اس نے ابھی تک نہ تو ریکارڈنگ کے آلات برآمد کیے ہیں اور نہ ہی مزید کوئی برآمدگیاں کی ہیں جبکہ ریمانڈ ختم ہونے والا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں بعض بااثر شخصیات کے نام بھی زیرِ بحث آ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منڈی بہاالدین کے ایک معروف سیاستدان جو کہ مبینہ طور پر عامر سہو کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں، اس کیس میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کے حوالے سے زیرِ گفتگو ہیں۔ اسی طرح رانا صغیر کے قریبی افراد کے نام بھی اس سکینڈل میں گردش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حال ہی میں رانا صغیر جو کہ پولیس کا ٹاؤٹ اور سہولت کار ہے، کے ایک قریبی دوست کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم وہ شخص مبینہ طور پر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی موقع سے فرار ہو گیا۔ بعض مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ اس وقت رانا صغیر کے گھر میں پناہ لیے ہوئے ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونے کے باعث رانا صغیر کا گھر اس شخص کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ادھر اس اسکینڈل کا ایک اور پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ س بلوچ نامی ایک لڑکی کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر مرکزی کردار اعجاز سہو کی سہولت کار سمجھی جاتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر سہو نامی ایک ذمیندار بھی ایاز سہو سے سہولت کاری لیتا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ’’س‘‘بلوچ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کا حصہ تھی جو مختلف شریف خاندانوں کی معصوم لڑکیوں کو دوستی کا جھانسہ دے کر اپنے قریب لاتی تھی۔ بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر اعجاز سہو کے جال میں پھنسا کر ان کی ویڈیوز بنوائی جاتیں اور پھر انہیں بلیک میل کرکے مسلسل رقوم وصول کی جاتیں۔ “س” بلوچ اور ایاز سہو کی نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایاز سہو نے اپنے ہسپتال کو باقاعدہ بدکاری کا اڈہ بنا رکھا تھا اور ہسپتال کی آڑ میں خواتین کا آنا جانا معمول بنا رہتا تھا جبکہ کسی کو شک بھی نہیں ہوتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق عبدالحکیم شہر کے ایک بڑے زمیندار کو بھی اسی مبینہ طریقہ واردات کے ذریعے پھنسایا گیا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے بھاری رقم بٹور لی گئی۔ شہری اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حساس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر واقعی کسی منظم گروہ نے معصوم لوگوں کو بلیک میل کیا ہے تو انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور کسی بے گناہ کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ ایاز سہو کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا اور اس کا دادا بسوں میں بھیک مانگ کر گزارا کرتا تھا جبکہ دادی مختلف گھروں سے چھان بورا اکٹھا کرکے بیچتی تھی اور اس کا والد اپنے ماں باپ سے انتہا درجے کی بدتمیزی کرتا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں