آج کی تاریخ

تعلیمی اداروں میں طالبات کو حراساں کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

تعلیمی اداروں میں طالبات کو حراساں کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں لیکچرار کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں طالبات کو حراساں کرنے کا مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس کی طالبہ کی مدعیت میں لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ٹیچر ندیم احمد مجھے اور دیگر طالبات کو مختلف طریقوں سے بطور خواتین حراساں کرتا تھا، مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کپ لیکچرار ندیم نے مجھے کئی دفعہ واٹس ایپ پر سیکسی ویڈیوز بھی بھیجتا رہا، ٹیچر نے مجھے فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی بھی دھمکی دیتا رہا، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے طالبہ کی مدعیت میں ملزم لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی طالبات کو حراساں کرنے کا ایشو سامنے آیا تھا اور سینکڑوں ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں مگر انکوائری رپورٹ کے باوجود کسی قسم کی ٹھوس کارروائی نہیں ہوسکی

شیئر کریں

:مزید خبریں