ترنڈہ: یو سی دفتر ٹک ٹاک آفس میں تبدیل، غیر مناسب گانے، خود ساختہ “اداکاروں” کی ویڈیو وائرل

ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل نمبر 123ٹک ٹاک آفس میں تبدیل،سیکرٹری اور عملے نے سرکاری احکامات پیروں تلے روند دیے، سرکاری دفتر میں سیکرٹری اور عملہ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف، دورانِ ڈیوٹی اداکاری کے جوہر دکھاتے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ویڈیو نے سرکاری قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا عوامی وسماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سےنوٹس لیکر زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر 123ترنڈہ محمد پناہ میں تعینات سیکرٹری اور عملے نے پنجاب سرکار کے احکامات پیروں تلے روند دیے ،سوشل میڈیا استعمال کی پابندی اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے سلسلے میں جاری پنجاب حکومت کے احکامات نظر انداز ،سیکرٹری اصغر وسیر اور عملے نے سرکاری آفس میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،سرکاری ملازمین خود ہی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ،ویڈیوز نے سرکاری آفس میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکات اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ،سیکرٹری یوسی غیر مناسب گانے پر مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے سلطان راہی کا روپ دھارے ویڈیوز بنواتا رہا۔ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ایسے لگتا ہے جیسے سرکاری آفس نہیں ٹک ٹاک سٹوڈیو ہے جہاں ہرروز نئے انداز میں نئی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،یونین کونسل ایسا ادارہ ہے جوکہ ابتدائی طور ہے بنیادی اہم مسائل حل کرنے میں اہمیت کا حامل ہے اور مضبوط کردار ادا کرتا ہے مسائل کے حل اور ریلیف فراہمی میں مگر افسوس ناک صورتحال ہے کہ غیر ذمہ دار سیکرٹری نے سرکاری آفس کو ذاتی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ جب جو دل چاہتا ہے کرتا ہے اور سرکاری آفس مذاق بن چکا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سیکرٹری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا، اس بابت متعلقہ سیکرٹری سے مؤقف بارے کال کی گئی موقف دینے سے انکار کردیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں