اگر آپ کو تربوز پسند ہے تو یہ معلوماتی آرٹیکل آپ کو ضرور پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ تحریر پڑھنے سے آپ کو اس شاندار اور کرشماتی پھل کے بارے میں بہت سی معلومات ملیں گی ۔ہر پھل کی طرح تربوز بھی قدرت کا اہم ترین تحفہ ہے چھوٹی سے بیل پر اگنے والا یہ پھل 5 سے دس کلو کے وزن کے قریب پہنچ جاتا ہے کیونکہ اس میں 90 فیصد سے زائد پانی پایا جاتا ہے،تربوز میں چکنائی نہیں ہوتی ۔اس پانی میں قدرت نے ایسے کرشماتی غذائی اجزاء ذخیرہ کئے ہیں جن کی افادیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ،تربوز کھانے سے صحت پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جو آپ کی توقعات سے بھی زیادہ ہیں ۔
تربوز کھانے سے جہاں جسم کو انتہائی ضروری اجزاء ملتے ہیں وہاں یہ آپ کی جلد پر بھی حیر ت انگیز اثرات مرتب کرتاہے ۔
اس پھل کو باقائدگی سے کھانے سے نظام انہضام میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ صحت کو مزید بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔جو افراد باقائدگی سے تربوز کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے جسم میں میگنیشم ،پوٹاشیم ،وٹامن سی اور وٹامن اے،لائیکو پین سمیت دیگر ہم اجزا ء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اب اگر ان اجزاء پر الگ الگ بات کی جائے تو تحریر کافی لمبی ہو جائے گی لیکن آپ کو مختصر انداز میں بتاتے ہیں کہ اجزاء آپکی زندگی میں کیا اہم تبدیلیا ں لا سکتے ہیں ۔
غذائی ماہرین کے مطابق لائیکوپین دل طاقتور بناتا ہے جس سے گردش خون میں بہتری آتی ہے ، امراض قلب یا دل کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس کرشماتی پھل میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ چکنائی نہیں ہوتی جس سے بلڈ پریشر، انسولین کی مزاحمت اور مسلز کی سوجن میں کمی آتی ہے۔تربوز کھانے سے ہاضمہ کے تمام مسائل چند دنوں میں ختم ہو جائے ہیں ،اور جسمانی ورم میں کمی آتی ہے۔ تربوز جتنا سرخ اور میٹھا ہو گا اتنا ہی لذیزہوگا ،جس سے آپ مضر صحت چینی پر انحصار کم کر دیتے ہیں جو کہ ایک مثبت عمل ہے ،چینی میں پائے جانے والے کیمکلز سے آپ کا جسم محفوظ رہتا ہے ۔تربوزجگر کے افعال کو درست کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے کیونکہ تربوز میں پانے جانے والے جادوئی اجزاء جگر کو طاقتور بنانے کیساتھ اس سے زہریلے مواد خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔باقائدگی سے تربوز کھانے سے خون کی صفائی اور جگر کی سوزش میں کمی واقع ہو تی ہے اس کے علاوہ جگر کی گرمی دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ،جگر کے امراض میں مبتلا افراد تربوز کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا لیں تو بہت سارے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔
تربوز میں چونکہ وافر مقدار میں غذائیت سے بھرپور پانی پایا جاتا ہے جو جلد کو تر وتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ،جلد کو تر وتازہ رکھنے کیلئے تربوز کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں جس سے وٹامن اور منرلز سے بھرپور پانی جلد میں اہم تبدیلیاں لائے گا ۔جس سے رنگت صاف اور نکھری نکھری نظر آئے گی جو اپکی شخصیت کو جازب نظر بناتی ہے۔تربوز گردوں کیلئے انتہائی مفید ہے اس میں موجود قدرتی اجزا ء گردوں کے انفکشن کا خاتمہ کرتے ہیں اور گرمیوں میں پانی کی کمی سے پیدا ہونیوالے مسائل کو جڑ سے ختم کرتا ہے ۔جس سے گردوں کو تقویت ملتی ہے اور کاردکردگی بہتر ہوئی ہے۔
یہ پھل موسمی شدت اور حدت سے بچاتا ہے، تربوز سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بیماریوں کیخلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔گرمی اور اس سے پیدا ہونیوالے مسائل کیخلاف انتہائی مضبوظ ڈھال ثابت ہوتا ہے ۔
احتیاطیں : اسلام میں ہر معاملے میں میانہ روی کا درس دیا گیا تو اسی اصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق یہ پھل کھایا جائے ،جس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ،تربوز کھانے کے بعد ویسے تو پانی پینے کی طلب نہیں رہتی اگر مٹھاس کی وجہ سے پانی کی طلب محسوس ہوتو پانی پینے سے گریز کیا جائے ۔تربوز کھانے کے بعد چائے اور دھودھ ہرگز نہ پیا جائے اس سے پیٹ خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔تو گرمی کے اس موسم میںاس شاندار پھل کے فوائد سے مستفید ہوں ہو سکے تو اس مضمون کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر لازمی کریں ۔
