چولستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کے سرغنہ عظمت نیازی اور ایس ایچ او تھانہ ڈیراور آصف کمبوہ

تحریک استحقاق ،سمیع الحسن گیلانی 1200 ایکڑ شکار گاہ کی اراضی کے مالک عظمت نیازی کو منہ کی کھانا پڑی

چولستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کے سرغنہ عظمت نیازی اور ایس ایچ او تھانہ ڈیراور آصف کمبوہ

ملتان (قوم ریسرچ سیل) قومی اسمبلی میں ایم این اے سمیع الحسن گیلانی کی جانب سے چولستان میں پولیس کی سہولت کاری کے باعث عظمت اللہ نیازی کے زمینوں پر قبضے اور آر پی او بہاولپور کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموش سرپرستی کے الزامات پر تحریک استحقاق کے نتیجے میں 1200 ایکڑ شکارگاہ کی اراضی کے مالک بن گئے۔ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے افسران کو ایم این اے کے رقبے کی حد براری اور قبضہ واگزار کروانے کے احکامات جاری کیے جس پر مورخہ 29 نومبر کو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے تحصیلدار چوہدری سعید، پٹواری جاوید و دیگر عملے نے چولستان میں موقع پر جا کر بلاک نمبر 18، 38 ،58 میں کل 48 مربع رقبہ جس پر عظمت نیازی نے کئی سال سے قبضہ کیا ہوا تھا اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو اسی رقبے میں حصہ دینے کا دعویٰ کرکے مقامی پولیس کو بلیک میل کر رکھا تھا کی حد بندی اور رقبہ واگزار کروا کر رقبہ ایم این اے سمیع الحسن گیلانی کے حوالے کرنے کیلئے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ موقع پر گیا اور قبضہ دلا دیا۔اس کاروائی کے دوران چولستان میں قبضہ گروپ کے سرغنہ عظمت اللہ نیازی نے اپنے کرائے کے 15/20غنڈوں کے ہمراہ کار سرکار میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈیراور آصف کمبوہ اور ڈی ایس پی یزمان احمد علی بخاری نے عظمت اللہ نیازی سے اسی رقبے ( بلاک 18.38.58) کے قبضے کے عوض بھاری مفادات وصول کر رکھے تھے اسی وجہ سے چولستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیا عظمت نیازی کی سہولت کاری کر رہے تھے اور اسکے خلاف کارروائی کرنے میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔اطلاعات کے مطابق اغواء کے مقدمہ کے مغوی کی برآمدگی کے بعد بھی ایس ایچ او آصف کمبوہ کا رابطہ عظمت نیازی سے رہا جو کہ ڈی پی او بہاولپور کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی ایس ایچ او کی افسران کو غلط بریفنگ اور جھوٹ کی وجہ سے آر پی او بہاولپور اور ایم این اے کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس کیلئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے مصالحتی کردار ادا کیا اور کمشنر بہاولپور کو حکم دیا کہ سمیع الحسن گیلانی کا رقبہ ترجیحی بنیادوں پر واگزار کروایا جائے جس پر کمشنر بہاولپور کے حکم پر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام تر کارروائی کی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں