Post Views: 18
سیلاب کی بے رحم موجوں نے جلال پور پیروالا کے گھروں کو اجاڑ دیا، کھیت لہروں میں دفن ہوگئے، بھوکے جانور پانی کی نذر ہوگئے اور بچوں کی معصوم ہنسی سسکیوں میں بدل گئی۔ ہر طرف آنکھوں میں خوف اور دلوں میں بے بسی کی دھند ہےلیکن انہی اندھیروں میں امید کی ایک کرن بھی ہے۔کاغذی اعلانات سے ہٹ کر انتظامیہ سیلاب زدگان میں موجودہے۔ پی ڈی ایم اے کے سربراہ عرفان علی کاٹھیا، کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور سی سی ڈی کےسربراہ سہیل ظفر چٹھہ متاثرین کے بیچ ایک عام سی چارپائی پرتھکن سے چورمگرفکرمند بیٹھے ہیںتو یوں لگا جیسے ریاست ان کے زخم سہلانے آئی ہو۔ یہ منظر بتاتا ہے کہ درد جتنا گہرا ہو، امید اتنی ہی زندہ رہتی ہے۔