آج کی تاریخ

بی زیڈ یو: جعلی بیان حلفی، دوہری ملازمت، ڈپٹی رجسٹرار لیگل اور سابق افسر کا پنشن سکینڈل

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ریٹائرڈ ملازمین یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کی ملی بھگت سے یونیورسٹی کو دھوکا دینے لگے اور ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین احمد کچھ مخفی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی کے خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں متعدد ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف سرکاری اداروں میں ملازمت اختیار کیے ہوئے تھے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ خسارے کا سامنا تھا۔ روزنامہ قوم کے توجہ دلانے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے یکم جولائی 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین یا پنشن وصول کریں گے یا پھر تنخواہ۔ جس کی بابت بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے 23 جولائی 2025 کو اپنے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو لیٹر جاری کیا کہ اگر وہ کسی سرکاری ادارے میں جاب کر رہے ہیں تو تنخواہ یا پنشن میں سے ایک کی وصولی کی بابت بیان حلفی جمع کروائیں اور اسی بابت تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روک دی گئی۔ جس پر بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام ملازمین نے بیان حلفی جمع کروائے کہ وہ کہیں ملازمت نہیں کر رہے تو ان کی پنشن جاری کر دی گئی مگر حیران کن طور پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق ڈپٹی رجسٹرار لیگل نذیر احمد چشتی جو کہ 2016 سے ایک وفاقی سرکاری ادارے میں ملازمت کر رہے ہیں نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کی ملی بھگت سے بیان حلفی جمع کروایا کہ وہ کسی گورنمنٹ ادارے میں ملازمت نہیں کر رہے۔ جس کو تصدیق کروانےکےبجائے یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل نے خود ہی تصدیق کر دی کہ بیان حلفی ٹھیک جمع کروایا گیا ہے جس پر ان کی پنشن اکاؤنٹس آفس نے جاری کر دی ۔ روزنامہ قوم کی تحقیقاتی ٹیم نے جب بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے عارضی و سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر رٹ سی پی 07/2024 آرڈر مورخہ 24 اکتوبر 2024 کے مطابق 6 ماہ سے زائد تعینات غیر قانونی رجسٹرار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازم ڈپٹی رجسٹرار لیگل نذیر احمد چشتی کی پنشن روک دی گئی ہے۔ اس بارے میں جب اکاؤنٹس آفس سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نذیر احمد چشتی کی پنشن روکی تھی جس پر انہوں نے بیان حلفی جمع کروایا کہ وہ کسی بھی گورنمنٹ ادارے میں ملازمت نہیں کر رہے اور ان کو لبلبے کا کینسر ہے۔ تو ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے اور ان کی تنخواہ جلد جاری کی جائے تو ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین نے تصدیق کروانے کےبجائے اور اپنے پرانے پیٹی بھائی کو نوازنے اور بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس بیان حلفی کو تصدیق کرانے کی بجائے از خود درست تسلیم قرار دیتے ہوئے نذیر احمد چشتی کی پنشن جاری کروا دی۔ اس بارے میں جب عارضی اور غیر قانونی رجسٹرار اعجاز احمد کو نذیر احمد چشتی کا وفاقی سرکاری ادارے کا 2016 کی تعیناتی کا لیٹر، 2024 سے 2025 تک کنٹریکٹ میں توسیع کا لیٹراور نذیر احمد چشتی کے اصل دستخط اور بیان حلفی پر مختلف دستخط کے نمونے بھیجے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بذات خود ریٹائرڈ ملازم نذیر احمد چشتی کے بیٹے سے بات کی تو ان کا موقف تھا کہ ان کے والد اب این ایف سی میں ملازمت نہیں کر رہے اور انہوں نے اپنا ریکارڈ ٹھیک کروا لیا ہے۔ عارضی رجسٹرار اعجاز احمد کے مطابق نذیر احمد چشتی کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کو جگر کا کینسر ہے تو وہ کیسے کام کر سکتے ہیں جبکہ نذیر احمد چشتی کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں ان کو لبلبے کا کینسر بتایا گیا ہے۔ حیران کن طور پر جب عارضی رجسٹرار اعجاز احمد کو نذیر احمد چشتی کی وفاقی سرکاری ادارے کی بیان حلفی والے دن کی حاضری شیٹ بھیجی گئی جس میں ان کا IN Time 10 بجے جبکہ OUT Time 7 بجے شام تو انہوں نے اس دھوکا دہی کی بابت انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ زکریا سے چورگینگ پکڑا گیا، درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد

شیئر کریں

:مزید خبریں