Post Views: 28
اسلام آباد(بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پر و گر ا م نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14ہزار روپے کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کردیاگیا ہے۔دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔







