Post Views: 128
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے سبب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,361 ڈالر پر آ گیا ہے۔
مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,086 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 51 روپے کم ہو کر 4 ہزار 13 روپے، جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 440 روپے پر آ گئی ہے۔







