بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے پاکستانی قونصل خانے اور سفارتی مشنز سرگرم ہیں۔ اب تک مختلف ممالک سے ساڑھے 18 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مختلف ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں مسقط سے 5 ہزار 435، ملائیشیا سے 6 ہزار، ترابلس سے 935، نیو یارک سے 110، سعودی عرب سے 1 ہزار 563، سری لنکا سے 56، قزاقستان سے 245، اور روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا ہے۔
اسی طرح بغداد سے 3 ہزار 570، یونان سے 530، فلپائن سے 20، برطانیہ اور چین سے چھ چھ، اور بنکاک سے 16 پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔
گزشتہ پانچ سال میں سعودی عرب سے 8 ہزار 559، مالدیپ سے 48، ایران سے 46، اور قطر سے 253 پاکستانی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، جبکہ قطر میں رہائی کے لیے 63 لاکھ سعودی ریال ادا کیے گئے۔
پاکستانی سفارتی مشنز کی قانونی مدد سے یہ قیدی اپنی آزادی حاصل کر کے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
