آج کی تاریخ

بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی سرمایہ ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کے قیمتی اثاثے ہیں اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بات انہوں نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضال بھٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستان کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات اور پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین او پی ایف اور ایم ڈی او پی ایف نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی مارکیٹ میں ایک مضبوط افرادی قوت کے طور پر اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں