آج کی تاریخ

بیرسٹر گوہر علی خان کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت، کشیدگی کم کرنے پر زور

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں بدامنی اور خطرناک کشیدگی کا آغاز قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران پر براہ راست حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس تنازعے کا فوری خاتمہ اور کشیدگی میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران میں موجود فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات نشانہ بنی ہیں، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک کی سیاسی قیادت اور عوامی حلقوں نے اس اقدام پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں