آج کی تاریخ

بہتر (72) لاکھ سے زائد تنخواہ کے باوجود ملازم نے 10 دن میں نوکری چھوڑ دی، حیران کن وجہ سامنے آگئی

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص لاکھوں کی سالانہ تنخواہ کے باوجود محض ایک معمولی وجہ سے اپنی نوکری چھوڑ دے؟ بھارت میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایک نوجوان نے ایک معروف کمپنی میں سالانہ 21 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 72 لاکھ پاکستانی روپے) کے پیکیج پر نوکری شروع کی، لیکن صرف 10 دن کے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔
یہ نوجوان انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے فارغ التحصیل تھا۔ کمپنی کے ایک سیلز نمائندے کے مطابق، انہیں اس نئے ملازم کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوجوان کو 2 لاکھ روپے کا جوائننگ بونس بھی دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود اس نے جلد ہی نوکری چھوڑ دی۔
جب اس سے استعفے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ اسے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے کی توقع تھی، لیکن کمپنی کی جانب سے اسے ایک سال تک سیلز ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا کہا گیا۔
نوجوان کا کہنا تھا، “مجھے سیلز میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں، اور اسی لیے میں نے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔”
یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملازمت کا شعبہ اور ذاتی دلچسپی کس قدر اہم ہوتی ہے، چاہے تنخواہ کتنی ہی پرکشش کیوں نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں