آج کی تاریخ

بہاول پور: ماڈل لاری اڈا اور فیصل موورز بس سٹینڈ سکینڈل مزید گھمبیر

بہاولپور (سپیشل رپورٹر ) ماڈل لاری اڈا اور فیصل موورز بس سٹینڈ سکینڈل مزید گھمبیر! خفیہ پارسلوں کی ڈلیوری کے پیچھے کون؟ بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق یہ محض چند بیگ یا عام پارسل نہیں بلکہ ان میں حساس نوعیت کا سامان اور مشکوک ڈلیوریز شامل ہونے کے قوی شواہد مل رہے ہیں۔ اندرونی اطلاعات یہ بتا رہی ہیں کہ ٹوٹے ہوئے جنگلوں سے روزانہ درجنوں بیگ صرف عام مسافروں کے سامان نہیں بلکہ سمگل شدہ اشیا، قیمتی الیکٹرانکس اور ممکنہ طور پر ممنوعہ اشیا بھی بغیر کسی چیکنگ کے بسوں میں منتقل کی جاتی ہیں۔ مزید یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس غیر قانونی راستے کو بعض اوقات غیر رجسٹرڈ کوریئر سروسز اور مافیا گروپس بھی استعمال کرتے ہیں، جنہیں اندرونی آشیروادحاصل ہے۔ اگر ایسا ہے تو معاملہ نہ صرف شہری سہولت کے خاتمے کا ہے بلکہ سکیورٹی رسک بھی بن چکا ہےجو کسی بڑے سانحے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے سخت سوال اٹھائے ہیں کہہ آخر کس کی پشت پناہی سے یہ کھیل برسوں سے جاری ہے اگر حساس ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو علم ہے تو اب تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی ۔کیا یہ اڈے واقعی ماڈل ہیں یا پھر جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ، اہلِ علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو یہ معاملہ نہ صرف عوامی احتجاج بلکہ عدالتوں تک بھی لے جایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس مکروہ دھندے کے پیچھے ملوث اصل چہروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں