بہاول پور:شہریوں کااحتجاج کامیاب، وارڈن مہراصغرکی فیلڈ ڈیوٹی ختم

ملتان ( کرائم سیل) شہریوں کی مسلسل شکایات اور نشاند ہی پر ڈی پی او بہاولپور عبدالوہاب کا سخت نوٹس ٹریفک وارڈن مہر اصغر کی فیلڈ پوسٹنگ ختم ۔شہریوں نے مستقل پابندی معطل اور ضلع بدرکا مطالبہ کر دیا بہاولپور میں شہریوں کی ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک لوٹ مار ،کرپشن کرنے سے متعلق شکایات کے بعد ڈی پی او راؤ عبدالوہاب نے ٹریفک وارڈن مہر اصغر کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا کر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ مہر اصغر پر پہلے بھی متعدد بار فیلڈ پوسٹنگ میں تعیناتی کی پابندی عائد کی جا چکی تھی، تاہم دوبارہ پبلک ڈیلنگ والی پوسٹ پر تعینات کیا گیا تھا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا رہا۔شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہر اصغر پر ہمیشہ کے لیے فیلڈ پوسٹنگ پر تعیناتی کی پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس کا رویہ خواتین اور عام شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کا باعث رہتا ہے یہ لوٹ مار کرتا ۔ کروڑوں کی کرپشن کرتا ھے اور جعلی آئی ڈی بنا رکھی ھے چلان کی رقم وہاں منتقل کی جاتی ھے اور کرپشن کنگ مہر محمد اصغر نے سوشل میڈیا پر پیڈ ملازم بھی رکھے ھوئے ہیں اور وردی کی آڑ میں دشمنی کرتا اور رکھتا ھے۔ اسی سلسلے میں لودہراں کی ایک عزت دار فیملی کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ان کو ہراساں کیا گیا مقدمہ درج کردیا اور ایک بے گناہ شریف شہری جو گھر پر موجود تھا اس پر ایف آئی درج کردی ۔اس سلسلے میں ار پی او اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے پاس بھی انکوائری چل رہی ھے۔شہریوں نے کہا کہ معمولی خلاف ورزی پر بھاری چالان اور عوامی تذلیل کے واقعات ٹریفک پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ڈی پی او بہاولپور راؤ عبدالوہاب نے عوامی وسماجی حلقوں کی خبر کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے وارڈن کو فیلڈ سے ہٹا کر تعلیمی اور تربیتی امور کی ذمہ داری سونپ دی۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ شہریوں کے حقوق اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام شکایات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔واضح رہے کہ شہریوں کا یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کے لیے مستقل ضابطہ اخلاق اور نگرانی کے میکانزم کو مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسانی کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔عوام کا ایک مطالبہ بھی زور پکڑ رہا کہ اس بد اخلاق بد تمیز کو فورآ معطل کرکے نوکری سے برخاست کیا جائے یا اس کو ضلع بدر کیا جائے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں