بہاول: وکٹوریہ ہسپتال کے وارڈ ز میں میڈیکل ریپس کے ڈیرے

بہاولپور(سپیشل رپورٹر)بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ہر وارڈ میں میڈیکل ریپس کے ڈیرے مریضوں اور عملے میں تشویش بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں میڈیکل ریپریزنٹیٹیوز (ادویات ساز کمپنیوں کے نمائندوں) کی غیر معمولی موجودگی اور ہسپتال کے اندر ڈیرے ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر مریضوں، لواحقین اور ہسپتال عملے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ہسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، انتظار گاہوں اور داخلی راستوں پر میڈیکل ریپس کی آمد و رفت معمول بن چکی ہے، جو اکثر اوقات ڈاکٹروں سے ملاقات کے لیے طویل وقت تک موجود رہتے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مریضوں کے علاج اور نظم و ضبط پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاج گاہ میں اس طرح کے غیر متعلقہ افراد کی موجودگی سے بے چینی پیدا ہوتی ہے، جبکہ بعض مریضوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ہسپتال عملے کے مطابق ڈاکٹروں کا قیمتی وقت مریضوں کے بجائے میڈیکل ریپس کی ملاقاتوں میں صرف ہو رہا ہے، جو تشویشناک امر ہے عملے کے بعض افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس معاملے پر اندرونی سطح پر شکایات موجود ہیں، تاہم تاحال ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں میڈیکل ریپس کی موجودگی کا فوری نوٹس لیا جائے اور مریضوں کے مفاد میں واضح قواعد و ضوابط نافذ کیے جائیں، تاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں علاج کا ماحول متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں