آج کی تاریخ

بہاولپور ہوٹلوں پر مضر صحت گوشت سے کھانے تیار، شہری شکار، کیسز سامنے آنے لگے

بہاولپور (کرائم سیل،ڈسٹرکٹ رپورٹر) روزنامہ قوم میں بیف پلاؤ ،کباب اور مختلف ہوٹلوں پر بیمار اور لاغر جانوروںکا مضر صحت گوشت کھلانے سے شہریوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی خبر اس وقت سو فیصد درست ثابت ہوگئی جب دبئی چوک پر قائم زرقون ریسٹورنٹ سے مضر صحت کھا نا کھانے سے ایک ہی خا ندان کے 4 افراد کی حالت بگڑ گئی اور انہیں علاجِ معالجے کے لیے ہسپتال داخل کروایا گیا ۔ریسٹورنٹ کے منیجر کے علم میں لانے پر کھانا مضر صحت تسلیم کیا لیکن ہوٹل مالک نے عملہ کے ہمراہ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا، چاروں افراد کو رات ڈیڑھ بجے وکٹوریہ ہسپتال لایا گیا اور 2 گھنٹے کی ٹریٹمنٹ کے بعد طبیعت بحال ہوئی متاثرہ افراد نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کینٹ درخواست دے دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن کال کر کے شکایت درج کروا دی، دبئی چوک پر قائم زرقون ریسٹورنٹ پر بہاولپور کے شہری وجاہت بشیر دھرالہ اپنے بھائی الیاس بشیر دھرلہ اپنی بھابی اور بیوی کے ہمراہ سحری بوفے کھانے کے لیے گئے، بڑے پائے کھانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی شکایت منجیرر ریسٹورنٹ کو کی گئی جس نے بڑے پائے کے سالن کو چیک کیا جس سے بدبو آ رہی تھی۔ منیجر ریسٹورنٹ نے تسلیم کیا کہ کھانا مضر صحت ہے جس کے بعد ہوٹل مالک عالم زیب خان آ گیا جس نے آتے ہی لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور مارنے کے لیے پتھر اٹھا لیا، طبعیت خرابی کی وجہ سے چاروں متاثرہ افراد کو وکٹوریہ ہسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا جہاں دو گھنٹے کی ٹریٹمنٹ کے بعد کچھ طبیعت بحال ہوئی جس کے بعد متاثرین نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کینٹ بہاولپور درخواست دے دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن پر کال کر کے قانونی کاروائی کے لیے کمپلینٹ درج کروا دی۔یاد رہے کہ روزنامہ قوم نے بہاولپور میں دوسرے شہروں سے لائے ہوئے کاروباری افراد کا مختلف بیف پلاؤ کی فرنچائزوں سمیت کباب کی دوکانوں اور شہر کے مختلف ہوٹلوں میں بیمار اور مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کی فروخت کرنے بارے مکمل تفصیلات شائع کی تھی جس پر بہاولپور کے شہریوں میں بازار سے پلاؤ اور گوشت کھانے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر حیران کن طور پر انتظامیہ ان ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں