Post Views: 339
بہاولپور (سپیشل رپورٹر) کوئٹہ ہوٹلوں پر مضرِ صحت چائےبنانے انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپائر ایرانی پاؤڈر والے دودھ سے چائے تیارکی جارہی ہے۔ ہوٹل مالکان ذائقہ بڑھانے کے لیے ایرانی پاؤڈر دودھ استعمال کرتے ہیں، جو نہ صرف ایکسپائر ہوتا ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے طبی ماہرین کے مطابق ایکسپائر پاؤڈر دودھ میں نقصان دہ جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں جو معدے، جگر اور آنتوں کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں شہری ان ہوٹلوں سے چائے پی کر صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام “کوئٹہ ہوٹلوں” کی روزانہ کی بنیاد پر سخت چیکنگ کی جائے اور ایکسپائر ایرانی پاؤڈر دودھ سے چائے تیار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔







