آج کی تاریخ

بہاولپور: ڈانسنگ کوئین ہنی ٹریپ گینگ پھر متحرک, تھانیدار پارٹنر, ڈی پی او آفس سہولتکار

متاثرہ وسیم خان تفصیل بتاتےہوئے

بہاولپور (نمائندہ خصوصی)بہاولپور میں ڈانسنگ کوئین اور ٹک ٹاک سٹار سے منسلک ہنی ٹریپ گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم، تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او ریحان ندیم اور رضاکاروں اعظم اور طارق کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے۔گروہ کی سرغنہ خاتون انعم (جو’’ڈانسنگ کوئین‘‘کے نام سے مشہور ہے) اپنے ساتھیوں کے ساتھ شادی بیاہ کے فنکشنوں کے پروموٹرز کو متعدد بار ہنی ٹریپ میں پھنساکر بھاری رقوم بٹورنے کے بعد اب بہاولپور کے تاجروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق جب یہ سلسلہ تیزی سے بڑھنے لگا تو ڈی پی او بہاولپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سہولت کار سب انسپکٹر ریحان ندیم کو لائن حاضر کرتے ہوئے چارج شیٹ کردیا مگر ڈی پی او بہاولپور کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ڈی پی او آفس کا عملہ اور ایس ایچ او صدر اپنے پیٹی بھائیوں اور ہنی ٹریپ گینگ کو بچانے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او عابد حمید کے دور میں صرف ایک ہفتے کے دوران انعم کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے گئے جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔انعم کے قریبی ساتھی اور عزیز فہد گل اور رضاکار اعظم و طارق نے محمد وسیم کو فون کرکے بلایا اور گواہوں کے سامنے تین لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا گیا،اس کے بعد اس کے بعد وسیم کے سسر سے بھی بھتہ کا مطالبہ کیا گیا اور انکار پر فرضی وقوعہ کا مقدمہ درج کروا کر بلیک میلنگ شروع کر دی۔شہری محمد وسیم خان پٹھان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک منظم ہنی ٹریپ گروپ مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں مالدار شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے بھاری رقوم بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کر رہا ہے ۔بہاولپور کے ایک نامور تاجر کے بیٹے کو بھی لوٹ چکی ہیں جسکی درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں مگر ہر مرتبہ پولیس میں موجود اپنے سہولت کاروں کی وجہ سے بچ جاتی ہیں۔متاثرین کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق گروپ کی سرغنہ انعم اپنی بہن خوشی، والدہ اور فہد گل نامی شخص کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتی ہے، جبکہ ان کی پشت پناہی سب انسپکٹر ریحان ندیم اور دو پرائیویٹ رضاکار اعظم اور طارق کرتے ہیں۔وسیم خان نے جو ریکارڈ پیش کیا اسکے مطابق 2023 میں تھانہ بغداد الجدید میں مقدمہ نمبر 908/23 بجرم 376 محمد عارف ڈھڈی کے خلاف درج کرایا گیا، تاہم پولیس ریکارڈ میں ضمنی نمبر 14 مؤرخہ 15 نومبر 2023 کے مطابق یہ معاملہ راضی نامے پر ختم ہو گیا۔اسی طرح 2025 میں مدعیہ نے تھانہ منچن آباد ضلع بہاولنگر میں مقدمہ نمبر 225/25 درج کرایا، جس میں پتہ “کنگن پورہ اضافی آبادی ریلوے اسٹیشن منچن آباد” ظاہر کیا گیا۔شکایت کنندہ کے مطابق ریکارڈ سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ جھوٹے مقدمات بلیک میلنگ کے مقاصد کے تحت بنائے گئے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں تھانہ صدر بہاولپور میں سب انسپکٹر ریحان ندیم کی سرپرستی میں ایک ہی ہفتے میں دو مقدمات درج کیے گئے:پہلا مقدمہ نمبر 1562/25 شادیوں کے ڈانس پروگرامز منظم کرنے والوں کے خلاف بنایا گیا، جس میں خیرپور کے ایک فنکشن کے دوران معمولی جھگڑے کو جواز بنا کر جھانگی والا کی حدود میں فرضی وقوعہ ظاہر کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ نمبر 1601/25 بھی انہی دنوں انعم بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جسے پولیس کی مبینہ سہولت کاری کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرین نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ :1۔ انعم، اس کی بہن اور والدہ کے کردار کا تعین کیا جائے۔2۔ مقدمات میں بطور گواہ پیش ہونے والے فہد گل (جو رینٹ اے کار کا کام کرتا ہے) کی مکمل چھان بین کی جائے۔3۔ ریحان ندیم، اعظم، طارق، فہد گل اور مذکورہ خواتین کے موبائل ڈیٹا اور روابط کی فرانزک جانچ کی جائے۔4۔سب انسپکٹر ریحان ندیم کے اثاثوں اور سروس ریکارڈ کا آڈٹ کیا جائے کیونکہ مبینہ طور پر اس نے ناجائز ذرائع سے دولت اکٹھی کر کے النور گارڈن میں بنگلہ تعمیر کیا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ریحان ندیم ماضی میں تھانہ سول لائن چوکی لاری اڈا میں بھی اسی نوعیت کے الزامات کا سامنا کر چکا ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ اگر اس کے سروس رول اور سابقہ کارروائیوں کا ریکارڈ سامنے لایا جائے تو حقائق واضح ہو جائیں گے۔ڈی پی او بہاولپور نے ہنی ٹریپ کے مبینہ سہولت کاروں، بشمول ریحان ندیم، کے خلاف کلوز ٹو لائن اور چار شیٹ کا حکم تو جاری کر دیا ہے، تاہم ان کے تین دن کی رخصت پر ہونے کے باعث ڈی پی او آفس کا عملہ اور متعلقہ افسران مبینہ طور پر گینگ اور اس کے سہولت کاروں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو یہ پولیس کے وقار اور بہاولپور کی ساکھ کے لیے ایک سنگین دھچکا ہوں گے۔رپورٹ کی تیاری کے دوران بہاولپور پولیس سے موقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہو سکا۔مدعی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات کی تصدیق کسی بھی آزاد ذرائع سے کرانے کے لیے تیار ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی آزاد، شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کروائی جائے تاکہ پولیس اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

ہنی ٹریپ گینگ کے رضاکاراعظم ،طارق اورفہدگل تھانہ صدرمیں موجود،ایس ایچ اوریحان ندیم اورڈانسنگ کوئین سرغنہ انعم،آخرمیں مقدمات کاریکارڈ

شیئر کریں

:مزید خبریں