بہاولپور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کرپٹ، اختیارات کا ناجائز استعمال، بلا خوف و خطر لوٹ مار

بہاولپور(کرائم سیل) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپورکی مزیدکرپشن کاپنڈواربکس کھل گیا سرکاری کوٹھی خالی ہونے کے باوجود دفتر سے اٹیچ لگژری روم بناکررہائش اے سی اورہیٹر کابے جااستعمال ہاؤ س رینٹ اوربجلی کے بل سرکاری کھاتے سے اداتین وقت کا کھاناپیسٹی سائیڈز کمپنی مالکان کے ذمہ بجلی کابل498000روپے اور ہاؤس رینٹ کی مدمیں بھی تین لاکھ60 ہزار روپے کاجھٹکا رات کی تاریکی میں دفترکھول کرپیسٹی سائیڈز کی ٹریننگ اورلائسنسوں کی آڑمیں مک مکاکابھی انکشاف‘ عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے سخت کاروائی کامطالبہ، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول بہاولپورشاہدحسین نے پیسٹی سائیڈز کمپنی مالکان اورپیسٹی سائیڈز لائسنسوں کے اجرا میں کرپشن کے علاوہ خزانہ سرکارکوبھی لاکھو ں روپے کاچونالگادیا ہےڈائریکٹر کے نام کی سرکاری کوٹھی خالی ہونے کے باوجود موصوف نے دفتر کیساتھ ایک لگژری روم تیارکررکھاہے جہاں پرمبینہ طورپرکمپنی مالکان اورڈیلروں کیساتھ بلاخوف خطرڈیل کی جاتی ہے بلکہ ہاؤس رینٹ کی مدمیں تقریبا 20 ہزار روپے ماہانہ ڈیڑھ سال سے تین لاکھ60 ہزار روپے بنتے ہیں اس طرح ایک سال کابجلی کا498000/- روپے آچکاہے وہ بھی سرکاری خزانہ سے اداکیاگیاہے اورموصوف گرمی سردی میں اے سی اورہیڑ چلاکرخوب موج مستیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ ڈائریکٹر شاہدحسین کاتین وقت کاکھاناصبح ناشتہ اورشام کاکھاناکمپنی مالکان کے ذمہ ہوتاہے جوروزانہ بڑے ہوٹلوں کابل اداکرتے ہیں جبکہ دوپہرکاکھاناڈرائیور حسن کیساتھ ڈیلروں کے پاس جاکرکھاتے ہیں اورروٹین کی کاروائی مکمل کرکے واپس آجاتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایاہے موصوف نے اپنے ڈرائیور حسن کے علاوہ مختلف علاقو ں میں مخصوص ڈیلرز اپنے فرنٹ مین کے طور پر بھی رکھے ہوئے ہیں جوباقی ڈیلروں کوڈرادھماکراس کیلئے مال اکٹھاکرتے ہیں اورموصوف کی کرپشن کاپوری طرح دفاع بھی کرتے ہیں ایسے افراد کی دکانوں سے کبھی سیمپل بھی نہ لئے جاتے ہیں اس سلسلہ میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین نے کہا کہ تمام کام قانون کے مطابق کئے ہیں کوئی پریشانی نہیں ہےعوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری زراعت پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں