Post Views: 18
بہاولپور (کرائم سیل) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سی سی ڈی نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے، جس کے دوران سٹی سرکل کی ٹیم نے علاقہ غیر سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر اکرام اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ ہزار گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا اور مختلف علاقوں میں چرس فراہم کرتا تھا، جس پر تھانہ سی سی ڈی بہاولپور میں مقدمہ نمبر 33/26 بجر نائن سی درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کامیاب کارروائی میں انسپکٹر فرحان حسین، سب انسپکٹر شوکت حسین، رضا گجر اور شعیب گجر نے اہم کردار ادا کیا۔







