بہاولپور(کرائم سیل) بہاولپور یزمان ڈیزرٹ برانچ کڈ والا سیکشن پر بیلدار کے پاس میٹ کے اختیارات جبکہ محکمے میں پڑھے لکھے ماسٹر ڈگری ہولڈر بیلدار جو اس نہری نظام کو بہتر چلا سکتے ہیں ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے جبکہ محبوب میٹ پوری نہر کا انچارج بنا کر چھوڑ دیا گیا۔ محکمہ کے اس انمول رتن کو مبینہ مال نہ لگنے پر کاشتکاروں کے منظور موگہ جات کا بھی کریسٹ اپ کرتے ہوئے ان کا پانی کم کیا جانے لگا جس سے ہزاروں ایکڑ پر مشتمل گندم متاثر ہونے لگی۔ کاشتکاروں نےشدید احتجاج کرتےہوئے با اثر سیاسی پشت پناہی کے حامل میٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور یزمان ڈیزرٹ نہر برانچ کے سیکشن کڈ والا کے با اثر میٹ محبوب جس کو محکمہ نے صرف اس قابلیت کے تحت بیلدار سے میٹ تعینات کیا ہے کیونکہ موصوف کے مبینہ طور پر یزمان کی با اثر سیاسی شخصیت کے انتہائی قریب اور پانی چوروں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں کیونکہ جو افسران بالا تک مبینہ جمع ہونے والی رشوت کو ایمانداری سے حصہ پہنچاتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ انہار میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ماسٹر ڈگری ہولڈر بیلدار بھی موجود ہیں لیکن ان کی پبلک ڈیلنگ اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو تعینات نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ترقی یافتہ محکمہ انہار کے اس انمول رتن کے قصے سیکشن کڈ والا سمیت پوری ڈیزرٹ برانچ پر عام ہیں معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف سابقہ محکمہ انہار کے اعلیٰ افسران نے سختی سے ہدایات جاری کی تھیں کہ اس کو فیلڈ میں نہ لگایا جا۔ئے دوسری جانب کاشتکاروں جہانگیر،انصر،شہباز،ندیم،شاہد،دانش اور ظفر نے بتایا کہ موصوف اتنا با اختیار اور طاقتور ہے کہ جو کوئی کاشتکار اس کی خواہش پوری نہ کرے تو یہ میٹ ان کے موگہ جات ٹیکنیکل طریقے سے بند کردیتا ہے۔ ان کا کریسٹ اپ کرنے کی وجہ سے پانی انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں شدید متاثر ہو جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ پانی سیکشن کڈ والا پر استعمال ہو رہا ہے جس کا سہرا اس با اثر میٹ محبوب کو جاتا ہے۔






