آج کی تاریخ

بہاولپور: ریلوے پولیس کا طاقت کے نشے میں کنڈکٹر گارڈ پر بدترین تشدد، ادھ موا کردیا

بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیزگام ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کی جانب سے کنڈکٹرگارڈ پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے پولیس کے اہلکار اپنے افسرِ بالا کے لیے کوچ میں نشستیں حاصل کرنے پر اصرار کر رہے تھے جبکہ پہلے ہی کوچ کی کمی کے باعث جگہ دستیاب نہیں تھی۔ گارڈ کی جانب سے افسران کو ڈائننگ کار میں بٹھانے کی تجویز دینے پر پولیس اہلکار مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر موجود گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اس افسوسناک اور غیر قانونی عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ادارہ اپنے قانونی دائرہ کار سے تجاوز نہیں کرسکتا۔ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں عدالت کے روبرو پیش کرنے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں