بہاولپور بورڈ: امتحانی سینٹرز ڈھائی لاکھ روپے تک فروخت، بوٹی، پرچہ حل کے ریٹ مقرر

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)بہاولپور بورڈ میگا کرپشن سکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے ’’قوم‘‘ میں خبر کی اشاعت کے بعد تھرتھلی مچ گئی،سپر نٹنڈنٹ کنڈیکٹ برانچ،پی اے ٹو کنٹرولر امتحانات، ڈسپلن کلرک اور جونیئر کلرک حاضر سروس اساتذہ کرام کا استحصال کرتے ہوئے ریٹائرڈ ٹیچروں کو ریکارڈ میں رد وبدل کرکے حاضر سروس شو کروا کے سرکاری سکولوں میں سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ امتحانات تعینات کرنے لگے،امتحانی سنٹرز 1 لاکھ روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک فروخت،بوٹی مافیا سرگرم،ایک پرچہ حل کروانے کا ریٹ 5 ہزار سے 7 ہزار مقرر،رقم ایزی پیسہ ،جاز کیش کے ذریعے منگوائی جانے لگی،طالب علموں سے وصول کی جانے والی رقوم کے سکرین شارٹ منظر عام پر آگئے،مافیا تلملاگیا،کارروائی سے بچنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں تبدیلی کرنے کی کوششیںکی جانے لگی۔تفصیل کے مطابق بہاولپور بورڈ کے سپریڈنٹ کنڈیکٹ برانچ ساجد اعجاز،پی اے ٹو کنٹرولر امتحاناتت انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور حافظ خالد غفور،ڈسپلن کلرک مجاہد نوراور جونیئر کلرک نوید علی نے علم فروش مافیا کا روپ دھار لیا،بہاولپور بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم،جنوبی پنجاب کے امتحانی سینٹروں میں حاضر سروس اساتذہ کرام کا استحصال کرنے لگے۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہاولپور بورڈ علم فروش مافیا کے سرغنہ سپر نٹنڈنٹ کنڈیکٹ برانچ ساجد اعجاز اور جونیئر کلرک نوید علی نے پور ے جنوبی پنجاب کے تقریباً1 لاکھ سے زائد اساتذہ کرام کے حق پر ڈاکہ مارتے ہوئے انہیں امتحانی سینٹروں کا سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹبنانے کی بجائے سرکاری سکول کے ریٹائرڈ اساتذہ کرام اور من پسند میل اور فی میل اساتذہ کرا م کو سرکاری سکولوں میںسپر نٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ اور کنٹرولر امتحانات کے چارج سونپ دئیے،ذرائع نے بتایا کہ مافیا کے سرغنہ سپر نٹنڈنٹ کنڈیکٹ برانچ ساجد اعجاز اور جونیئر کلرک نوید علی نے ڈسپلن برانچ کے کلرک مجاہد نور اور پی اے ٹو کنٹرولر امتحانات کے ساتھ مل کر 4 رکنی گینگ بنا رکھا ہے جو کمپیوٹر ائزڈ ریکار ڈ میں رد و بدل کرنے کے ماہر ہیں اور یہی علم فروش گینگ پورے جنوبی پنجاب میں امتحانات کے سینٹروں کا قیام کرنے کے اختیار ر کھتاہےجو بہاولپور بورڈ کے سیاہ و سپید کے مالک ہیں،ذرائع نے بتایا کہ علم فروش مافیا نے ضلع رحیم یارخان کے 8 سرکاری سکولوں میں من پسند خواتین اور مرد ٹیچروں کو سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ تعینات کر رکھا ہے جن میں محمد نواز شاہین گورنمنٹ ہائی سکول بسم اللہ پور حال تعینات سپریڈنٹ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خانپور ،محمد آصف ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ،ظفر حسین گورنمنٹ پرائمری سکول پکالاڑاں حال تعینات ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کالونی خانپور،قاری ضیاء ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سیوا رام خانپور حال تعینات سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج رحیم یارخان،اللہ دتہ ناصر ریٹائرڈ گورنمنٹ ہائی سکول روتی شریف صادق آباد حال تعینات سپر نٹنڈنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول رحیم یارخان،محمد اجمل ملک گورنمنٹ ہائی سکول محمود والا رحیم یارخان حال تعینات سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ تعمیر ہائی سکول صادق آباد ،فقیر حسین گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سمابہ حال تعینات ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ ہائی سکول تعمیر ملت صادق آباد شامل ہیں،ذرائع نے بتایا کہ یہ 8 امتحانی سنٹر 1 لاکھ روپے سے ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہوئے ہیں،ان سنٹرزمیں تعینات سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ بوٹی مافیا کے جانے مانے نام ہیں اور فی پرچہ حل کروانے(نقل کروانے) کے 5 ہزار سے 7 ہزار روپے فی طالب علم وصول کر رہے ہیں۔ رقم مبینہ طورپر پی اے ٹو کنٹرولر امتحانات حافظ خالد محمود کے جاز کیش اور ایزی پیشہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی ہے اور پھر آگے علم فروش مافیا اور بوٹی مافیا کے برابر کے حصے تقسیم ہوتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ “قوم”میں خبر کی اشاعت کے بعد بوٹی مافیاسپر نٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپر نٹنڈنٹس اور بہاولپور بور ڈ کے علم فروش گینگ میں تھرتھلی مچ گئی ہے،ضلع رحیم یارخان سمیت پورے جنوبی پنجاب کے امتحانی سنٹروں میں تعینات ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹروں،پرنسپلوں،اساتذہ کرام جنہیں بہاولپور بورڈ کے ریکارڈ میں حاضر شو کروا کے ان سے پرائیویٹ ڈپوٹی لی جارہی تھی انکے ریکارڈ میں تبدیلی کیلئے ہاتھ پاؤں مارے جار ہے ہیں،مگر یہ تمام کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ریکارڈ آن لائن ہو کر افسران کے نوٹس میں آ گیا ہے۔اس حوالے سےسپر نٹنڈنٹ کنڈیکٹ برانچ ساجد اعجاز اور جونیئر کلرک نوید علی کا کہنا ہے کہ افسران کے کہنے پر ہی سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ تعینات کئے جاتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امتحانی سینٹروں میں اساتذہ کرام کی تعیناتی کنٹرولر امتحانات کرتے ہیں اور جو ان کا پی اے لسٹ فراہم کرتا ہے اسکے مطابق اساتذہ کرام کی ڈیوٹی لگا دی جاتی ہے۔

بہاولپور بورڈ کی جانب سے امتحانی سنٹروں پر تعینات کئے جانیوالوں کے نوٹیفکیشن، ریٹائرڈ ٹیچروں کی تعیناتی کا عکس آخر میں طلبہ سے وصول کی جانیوالی رقم کا سکرین شاٹ

شیئر کریں

:مزید خبریں