ملتان(نامہ نگار خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 650 لٹر ناقص دودھ برآمد کرکے تلف کردیا۔ بہاولپور بائی پاس پر ناکہ بندی، ملک ٹینکر میں موجود ملاوٹی سفید پوائزن شہر میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران شہر میں داخل ہونے والے ایک بڑے ملک ٹینکر کو معائنے کے لیے روکا۔ جدید ترین موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری اور لیکٹو اسکین مشینوں کے ذریعے موقع پر ہی دودھ کے نمونوں کا کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، دودھ میں بڑے پیمانے پر پانی کی آمیزش پائی گئی، جس کے باعث دودھ کی قدرتی کثافت اور فیٹس کی مقدار مقررہ سرکاری معیار سے انتہائی کم تھی۔ انسانی صحت کے لیے مضر 650 لٹڑ سفید زہر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور ذمہ داران کو فوڈ سیفٹی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر سخت قانونی وارننگ جاری کی گئی۔







